ETV Bharat / state

Minister Zama Khan وزیربرائے اقلیتی امور زماں خان نے حج پرواز کی تیاریوں کا جائزہ لیا - بہار کے عازمین کی روانگی سات جون

وزیربرائے اقلیتی امور، چیف سکریٹری اور حج کمیٹی چیئرمین نے گیا امبارکیشن پوائنٹ پر حج پرواز سے قبل کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پرریاستی وزیر نے کہا کہ عازمین حج کے سلسلے میں تمام تر تیاریوں تشفی بخش ہے۔

وزیربرائے اقلیتی امور زماں خان نے حج پرواز کی تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 12:31 PM IST

وزیربرائے اقلیتی امور زماں خان نے حج پرواز کی تیاریوں کا جائزہ لیا

گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع سے بہار کے عازمین کی روانگی سات جون سے شروع ہوگی۔ آج ہوائی اڈے پر ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیربرائے اقلیتی امور زماں خان اور چیف سکریٹری عامر سبحانی کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔ اس میں ضلع اور حج بھون کے اعلی افسران و عہدیدار کے ساتھ سنیئر رضاکار شریک ہوئے ۔جائزہ اجلاس میں سلسلے وار طریقہ سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے پاور پروجیکٹر کے ذریعہ ابھی تک کی تیاری سہولیات اور انتظامات کا خاکہ پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گیا ہوائی اڈہ پر رہنے کھانے پینے اور عبادت وغیرہ کے لیے معقول انتظامات کئے گئے ہیں عازمین حج کی خدمت میں ضلع انتظامیہ کے اہلکار اور پولیس کے جوان تعینات ہونگے صاف ستھرائی پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی وغیرہ بھی ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اقلیتی فلاح زماں خان نے کہاکہ انکی حکومت اور خاص کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار حج پرواز کے تعلق سے فڈبیک لیتے ہیں۔عازمین کو سہولیات دستیاب کرانے کیلئے انکی حکومت حساس ہے کہیں سے کوئی لاپروائی اور انتظامات میں کمی نہیں ہو۔ خود انہوں نے پورے علاقے کا دورہ کرکے معائنہ کیا جہاں پر عازمین کے لئے پنڈال وغیرہ لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Bihar Haj pilgrims بہار کے عازمین کی کولکاتا ہوائی اڈے سے سفر حج کےلئے روانگی کا سلسلہ جاری

وزیرزماں خان نے اس دوران ای ٹی وی بھارت کے سوال پر کہاکہ گیا امبارکیشن پوائنٹ سب سے زیادہ حج فیس لگنے کا معاملہ مرکزی حکومت کا ہے تاہم انکی حکومت نے مداخلت کی تھی لیکن مرکزی حکومت نے انکی مانگ کو پورق نہیں کیا ہے۔ اگلے برس یہ معاملہ نہیں ہوگا انہوں نے پٹنہ حج بھون سے گیا ایئرپورٹ تک بس کے کرایہ میں اضافے کو لیکر بھی سوال پر کہاکہ پچھلے برس فی شخص 350روپیہ کرایہ تھا اس برس 400روپیہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.