ETV Bharat / state

Maulvi Muhammad Baqir مولوی محمد باقر کی یوم شہادت 16 ستمبر کو منائے جائے گی

اردو میڈیا فورم کے زیر اہتمام مولوی محمد باقر کی یوم شہادت 16 ستمبر کو منائے جائے گی۔ حکومت بہار کے وزراء اور ممتاز صحافی تقریب سے خطاب فرمائیں گے۔ Maulvi Muhammad Baqir Martyrdom Day

مولوی محمد باقر کی یوم شہادت 16 ستمبر کو منائے جائے گی

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 9:24 AM IST

پٹنہ: بھارت کی پہلی جنگِ آزادی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے بھارتی زبانوں کے پہلے صحافی دہلی اردو اخبار کے ایڈیٹر مولوی محمد باقر کی شہادت کے دن کو بہ طورِ یادگار منانے کا اردو صحافت کی دوصدی تقریبات کے اہتمام کے سلسلے سے گذشتہ برس اردو میڈیا فورم نے فیصلہ کیا تھا۔ گذشتہ سال 16 ستمبر سے ایک تقریب کے طور پر مولوی محمد باقر کی یومِ شہادت منائی گئی تھی۔ اِس بار 16 ستمبر 2022ء کو 3 بجے دن سے بہار اردو اکادمی کے کانفرنس ہال میں یہ تقریب منعقد ہوگی۔ Maulana Baqir Was First Journalist To Sacrifice His Life

توقع یہ ہے کہ اِس تقریب میں بہار کے تمام سر کردہ صحافی اور ادبا و شعرا شریکِ بزم ہوں گے اور موجودہ حکومتِ بہار کے کئی وزرا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ اردو میڈیا فورم، بہار، پٹنہ کی مجلسِ عاملہ کی نشست زیرِ صدارت مفتی ثناءالہدیٰ قاسمی، صدر میڈیا فورم منعقد ہوئی جس میں سرپرست قومی تنظیم کے مدیرِ اعلیٰ اشرف فرید، جنرل سکریٹری ڈاکٹرریحان غنی، کار گزار جنرل سکریٹری پروفیسر صفدر امام قادری اور ضیاءالحسن ، ڈاکٹر انوار الہدیٰ، محمد عارف اقبال، ساجد پرویز، اور دیگر ارکان اردو میڈیا فورم کی شرکت رہی اور تمام فیصلے متفقہ طور پر لیے گئے۔

مجلسِ عاملہ کی نشست کا آغاز اردو میڈیا فورم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ریحان غنی کی گفتگو سے ہوا جس میں انھوں نے اِس بات کا اظہار کیا کہ اردو میڈیا فورم کی جانب سے ہر سال مولوی محمد باقر کا یومِ شہادت (16ستمبر)اور ’جامِ جہاں نما‘ اخبارکی اشاعتِ اوّل (27مارچ) کو اہتمام کے ساتھ تقریباتی شکل دی جائے گی۔ پروگرام کے خدو خال کی وضاحت کرتے ہوئے فورم کے کار گزار جنرل سکریٹری پروفیسر صفدر امام قادری نے اردو میڈیا فورم کی اردو صحافت کی دو صدی کے حوالے سے خدمات کا ذکر کرتے ہوئے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پورے ملک کی اردو صحافت اور خاص سے اردو صحافت کی دو صدی کی تقریبات کو ایک روشنی دینے کے لیے اردو میڈیا فورم کو یاد رکھا جائے گا۔

پروفیسر قادری نے بتایا کہ مولوی محمد باقر کے تعلق سے تحقیقات میں اپنا مقام رکھنے والے محقق ڈاکٹر عادل فراز (لکھنو ¿) کو خاص طور پر کلیدی خطبہ پیش کرنے کے مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب کی صدارت پروفیسر سیّد شاہ شمیم الدین احمد شمیم منعمی صاحب فرمائیں گے۔ روزنامہ قومی تنظیم کے چیف ایڈیٹر اور اردو میڈیا فورم کے سرپرست سیّد محمد اشرف فرید نے اپنے خطاب میں میڈیا فورم کو اور زیادہ فعال ہونے اور بڑی تقریب برپا کرنے کے لیے ترغیب دی اور اپنی جانب سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کی۔ صوبہ ¿ بہار سے تعلق رکھنے والے نمایندہ صحافیوں اور اہم ادبا و شعرا کے ساتھ حکومتِ بہار کے وزرا بھی مدعو کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک آزادی کے لیے شہید ہونے والے پہلے اردو صحافی مولوی محمد باقر

نشست میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بہار کہ بزرگ صحافیوں کی خدمات کو یاد گار بنانے کے لیے ا ±ن کے نام سے چند ایوارڈ پیش کیے جائیں گے۔ یہ ایوارڈ نو جوان صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں دیے جائیں گے۔ اِس سلسلے سے صدر، جنرل سکریٹری اور کار گزار جنرل سکریٹری کو ابتدائی فہرست سازی کے لیے مجاز کیا گیا۔ میڈیا کے افراد اور دیگر اصحابِ دانش کو اِس پروگرام میں شریک ہو کر زیادہ سے زیادہ کامیاب بناے کے لیے گزارش کی گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.