ETV Bharat / state

بہار میں زہریلی شراب پینے سے اب تک 20 افراد ہلاک - نوتن بلاک کے جنوبی تلہوا

بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں نوتن بلاک کے جنوبی تلہوا اور شمالی تلہوا پنچایتوں میں مشتبہ حالات میں سات افراد کی موت ہوگئی جس کے بعد زہریلی شراب کو موت کی وجہ بتایا جارہا ہے۔ قبل ازیں گوپال گنج میں بھی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زہریلی شراب پینے کی وجہ سے 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بہار میں 24 گھنٹوں کے اندر زہریلی شراب سے 20 کی موت

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 4:12 PM IST

Updated : Nov 4, 2021, 4:49 PM IST

بہار میں زہریلی شراب پینے سے لوگوں کے مرنے کی خبریں مسلسل سامنے آرہی ہیں۔ بدھ کو گوپال گنج میں زہریلی شراب پینے سے 12 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جمعرات کو یہ تعداد 13 تک پہنچ گئی۔ وہیں جمعرات کو مغربی چمپارن سے بھی چونکا دینے والی خبر سامنے آئی، جس میں زہریلی شراب پینے سے 7 لوگوں کی موت ہو گئی۔

مغربی چمپارن ضلع کے نوتن بلاک کے جنوبی تلہوا اور شمالی تلہوا پنچایتوں میں مشتبہ حالات میں سات افراد کی موت ہوگئی۔ زہریلی شراب موت کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ وارڈ نمبر 4 کے بچہ یادو اور مہاراج یادو، وارڈ نمبر 10 کے ہنومنت رائے، وارڈ نمبر 3 کے مکیش پاسوان اور رام پرکاش رام، وارڈ نمبر 2 کے جواہر ساہنی اور شمالی تلہوا کے دھنائی یادو فوت ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Diwali 2021: وزیراعظم ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ دیوالی منا رہے ہیں

گاؤں کے ایک بزرگ نے بتایا کہ شراب پینے سے کئی لوگ مر چکے ہیں۔ اب انتظامیہ کو اس طرف توجہ دینی چاہیے تھی کہ شراب کہاں سے آ رہی ہے اور لوگ کیسے پی رہے ہیں۔ تو وہیں کئی لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Last Updated : Nov 4, 2021, 4:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.