تقریبا پانچ لاکھ طلبہ طالبات یونیورسٹی کی لاپرواہی سے متاثر ہیں جن میں سے 86000 کا رزلٹ ابھی زیر التواہے، جو اس بارسول سروسز اوردیگر مقابلہ جاتی امتحانات سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔
ریاست بہار کے ضلع گیا کے مگدھ یونیورسٹی کی لاپرواہی کی وجہ سے اب تک دو طلبہ نے خود کشی کر لی ہے۔
گیا سے آج سیکڑوں طلبہ و طالبات بھوک ہڑتال کے لیے آئے پٹنہ آئے تھے لیکن ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے انہیں انے سے روک دیا۔
احتجاج میں شامل لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد ان 86 ہزار طلبہ و طالبات کا رزلٹ شائع کیا جائے،بتر وقت ریزلٹ نا آنے کی وجہ سے طلبہ و طالبات نے یو پی ایس سی اور بی پی ایس سی جیسے دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کا کا فارم نہیں بھر پائے۔