بہار میں دربھنگہ ضلع کے یونیورسیٹی تھانہ علاقہ کے بیلا دلا محلہ واقع ایک نجی فائنانس کمپنی کے دفتر سے بدمعاشوں نے آج ایک لاکھ 80 ہزار روپے لوٹ لئے۔
سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ بابو رام نے بتایا کہ 'چار بدمعاشوں نے بیلا دلا محلہ واقع ایک نجی فائنانس کمپنی کے دفتر میں دھاوا بولا۔ اس کے بعد ملازمین کو قبضے میں لے لیا اور ایک لاکھ 80 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ 'سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کی بنیاد پر لوٹ میں شامل بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔'
واضح رہے کہ ضلع کے بیرول تھانہ علاقہ کے ڈمری گاﺅں واقع فائنانس کمپنی کے دفتر سے بھی بد معاشوں نے کل شام 61 ہزار روپے لوٹ لئے تھے۔