ETV Bharat / state

Lalu Yadav Elected National President Of RJD لالو یادو 12 ویں مرتبہ آر جے ڈی کے صدر منتخب - بہار آر جے ڈی کے صدر جگدانند سنگھ

اتوار کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں پارٹی سربراہ لالو پرساد یادو کو دوبارہ پارٹی کا قومی صدر منتخب کیا گیا۔ انہیں متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ Lalu Yadav Elected National President Of RJD

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 9, 2022, 10:30 PM IST

Updated : Oct 10, 2022, 9:57 PM IST

نئی دہلی: لالو یادو 12ویں مرتبہ پارٹی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ راجدھانی کے تالکٹورا انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ اس اجلاس میں حکومت کی خارجہ اور اقتصادی پالیسی پر تنقید کی گئی۔ اجلاس کے دوران کئی بار افرا تفری کا ماحول رہا۔ لالو یادو کے بیٹے اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے بھائی تیج پرتاپ یادو یہ کہتے ہوئے میٹنگ سے واک آؤٹ کرگئے کہ ان کے پرسنل اسسٹنٹ اور ان کی بہن کو آر جے ڈی جنرل سکریٹری شیام راجک نے گالی دی ۔ تیج پرتاپ نے کہا کہ وہ صرف راجک سے میٹنگ کے پروگرام اور ایجنڈے کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے تھے، جس پر انہوں نے گالی دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس کی آڈیو ریکارڈنگ بھی ہے جسے وہ بہار کے لوگوں کے سامنے کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راجک جیسے بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں کو آر جے ڈی سے باہر پھینک دینا چاہیے۔ Lalu Yadav Elected National President Of RJD

میٹنگ میں بہار آر جے ڈی کے صدر جگدانند سنگھ کی غیر موجودگی پر بھی بات ہورہی تھی۔ جگدانند سنگھ کے بیٹے سدھاکر سنگھ نے حال ہی میں پارٹی کے دباؤ میں وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے بعد میں قبول کر لیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ جگدانند سنگھ اپنے بیٹے کے استعفیٰ کی منظوری سے ناخوش ہیں۔

آر جے ڈی کے ترجمان منوج جھا نے کہا کہ میٹنگ میں سیاسی صورتحال، خارجہ اور اقتصادی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تینوں مسائل پر قراردادیں منظور کی گئیں۔ میٹنگ میں مودی حکومت کو تمام محاذوں پرناکام ٹھہراتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت کے پاس نہ تو کوئی سوچ ہے اور نہ ہی کوئی بلیو پرنٹ ہے۔ Lalu Prasad Yadav elected RJD president unopposed for 12th time

انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے لیکن حکومت عوام کی توجہ دوسری جانب مبذول کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بات ہوتی ہے تو ہندو مسلم کی بات شروع کردی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 ویں سال میں ملک کو ایک نئی سمت دینے کی ضرورت ہے اور اس میں بہار نے اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ہوئی تبدیلی کوئی معمولی تبدیلی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اختلافات اور انا کو قربان کر کے اکٹھے ہونے کا کام کیا ہے۔ اس تبدیلی کا اثر دور رس ہوگا۔

مودی حکومت پر مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مسٹر جھا نے کہا کہ آپ جو نظام بنا رہے ہیں اس کا خمیازہ بھی آپ کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ایجنسیاں بشمول سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن چارج شیٹ تیار نہیں کرتی ہیں بلکہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی تیار کرتی ہے۔ Lalu Yadav Elected National President Of RJD

یہ بھی پڑھیں : Patna High Court on Election پٹنہ ہائی کورٹ کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کرنا چاہیے

Last Updated : Oct 10, 2022, 9:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.