ETV Bharat / state

JDU Minority Cell Meeting In Gaya جے ڈی یو اقلیتی سیل کو مزید وسیع کرنے میں مصروف - گیا نیوز

بہار کی حکمراں جماعتوں میں ایک جے ڈی یو نے ممبر سازی مہم کا آغاز کیا ہے اور اس میں جے ڈی یو اقلیتی سیل کی جانب سے مسلمانوں کو بڑی تعداد میں جوڑنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ JDU Minority Cell Meeting In Gaya

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 13, 2022, 8:08 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج جے ڈی یو کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں ضلعی صدر کے علاوہ پارٹی کے مختلف شعبوں کے ضلعی صدور شامل ہوئے، میٹنگ میں محمد گڈو ضلعی صدر اقلیتی سیل نے کہا کہ رکنیت سازی مہم کے دوران اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو پارٹی سے منسلک کیا جائے گا اور ممبر سازی مہم کے حوالے سے پارٹی کارکنان میں جوش ہے۔ JDU Minority Cell

انہوں نے کہا کہ اقلیتی سیل سے جڑے کارکنان معاشرے کے تمام طبقات کے درمیان جائیں گے۔ حکومت کے کاموں اور منصوبوں کو بتا کر لوگوں کو ممبر بننے کی ترغیب دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ذات پات مذہب کی سیاست سے اوپر اٹھ کر کام کرتے ہیں۔ ان کے منصوبے ایسے ہیں کہ پورا ملک ان کی پیروی کرتا ہے۔ ریاست کے تمام لوگ انصاف کے ساتھ ترقی کررہے ہیں اور بہار کے ترقیاتی ماڈل سے سبھی واقف ہیں۔ نتیش کمار غریب، پسماندہ، دلت اقلیت اور خواتین کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں وزیراعلی نے میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں بھی پچاس فیصد خواتین کو ریزرویشن دیا ہے آج امن وامان کے ساتھ مسلمان اپنی تجارت کو انجام دے رہے ہیں ۔ JDU Minority Cell Meeting In Gaya

واضح رہے کہ بہار میں جے ڈی یو کی ممبر سازی مہم آج سے ضلع میں شروع ہوئی، اس موقع پر زیادہ سے زیادہ ممبر بنانے کا عزم کیا گیا، پارٹی نے ریاست میں 50 لاکھ ممبر بنانے کا ہدف رکھا ہے جبکہ ضلع گیا میں اقلیتی سیل نے ایک لاکھ مسلمانوں کو پارٹی کی رکنیت دلانے کا ہدف طے کیا ہے ۔ JDU Minority Cell

یہ بھی پڑھیں: RJD State Spokesperson Ayaz ahmed راشٹریہ جنتادل کا انور احمد سے کوئی لینا دینا نہیں: اعجاز احمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.