اس دو روزہ پروگرام میں پہلے دن جامعہ رحمانی کا سالانہ اجلاس ہوتا ہے اور دوسرے دن لاکھوں کی تعداد میں زائرین اوراد و وظائف اور قرآن خوانی کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس کے بعد خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری شیخ طریقت مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی سے لوگ بیعت ہوتے ہیں۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے یہاں دور دراز سے آنے والے زائرین سے گفتگو کی اور اس ادارہ کی تاریخی پس منظر جاننے کی کوشش کی۔