ETV Bharat / state

Instructions To Keep Stock of 17 Types Of Medicine: گیا میں 17 اقسام کی ضروری ادویات کا اسٹاک رکھنے کی ہدایت

author img

By

Published : Jan 8, 2022, 9:56 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا سے متعلق محکمہ صحت Health Department کی نئی ہدایات جاری ہوئی ہے۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ 17 اقسام کی ضروری ادویات کا اسٹاک سبھی میڈیکل کو رکھنا لازمی ہے۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ مریضوں کو دوائی کی کمی کسی حال میں نہیں ہونا چاہیے۔

گیا میں 17 اقسام کی ضروری ادویات کا اسٹاک رکھنے کی ہدایت

گیا میں کورونا کی بڑھتی ہوئی رفتار کے درمیان دوائی کی کھپت بڑھی ہے۔ مارکیٹ میں ادویات کی بڑھتی ہوئی مانگ Increasing Demand For Medicines کے درمیان محکمہ صحت اور ڈرگ کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ نے تمام ادویات کے علاوہ 17 اقسام کی ادویات کا اسٹاک رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

وہیں ان دنوں مارکیٹ میں کورونا کی بڑھتی ہوئی رفتار کو دیکھتے ہوئے کورونا سے متعلق ادویات کی خرید و فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ڈرگ کنٹرولر نے واضح حکم دیا ہے کہ تمام دکانداروں کو کورونا سے متعلق 17 اقسام کی ادویات کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بھی رکھنا ہوگا، خاص طور پر پیراسیٹامول اینٹی بائیوٹک وٹامن سی کھانسی سیرپ اور ریمڈی سیور انجکشن شامل ہے جسکا ڈیٹیلز رکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں نزلہ اور کھانسی کے بڑھتے ہوئے معاملات کو اور کورونا کے مثبت کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان وٹامن سی کی دوا کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی فروخت میں پہلے کی بنسبت پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ڈسٹرک میڈیسن ایسوسی ایشن کے صدر سنجے جموار نے کہا کہ ان دنوں سردی اور کھانسی سے متعلق دوائیوں کی مانگ بہت بڑھ گئی ہے یہ ادویات شہر سے گاوں تک بکثرت فروخت ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Guidelines Issued in Bihar: گیا میں کورونا گائیڈ لائن کے تحت نماز جمعہ ادا کی گئی

وہیں انوگرہ نارائن ہسپتال و کالج کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پی کے اگروال نے کہا ہسپتال میں دوائی کی کمی نہیں ہے خاص طور پر جو کورونا کے مریضوں کے لیے دوائی استعمال ہوتی ہے۔

اس کا پورا اسٹاک ہے جبکہ اس سلسلے میں سول سرجن ڈاکٹر کے کے رائے نے کہا کہ دوائی کے اسٹاک سے متعلق ہردن جانکاری وہ اپنی سطح سے بھی لے رہے ہیں۔ سبھی ہسپتالوں میں ضروری دوائی موجود ہے جہاں کمی تھی وہاں اس کمی کو پورا کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.