ETV Bharat / state

Library Inauguration In Bhagalpur بھاگلپور میں اے پی جے عبدالکلام کے نام سے لائبریری کا افتتاح - بھاگلپور اردو نیوز

بھاگلپور شہر کے اسلام نگر میں میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام پر ایک لائبریری کا افتتاح کیا گیا۔ Library Inauguration In Bhagalpur

بھاگلپور میں اے پی جے عبدالکلام کے نام سے لائبریری کا افتتاح

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 10:15 PM IST

بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں واقع اسلام نگر میں میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام پر ایک کتب خانہ، مطالعاتی مرکز کا افتتاح عمل میں آیا۔ لائبریری کا افتتاح جئے پرکاش یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فاروق علی نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق علی نے کہا کہ لائبریری کی موجودگی ایک اعلی فکر کی نشاندہی کرتی ہے۔

بھاگلپور میں اے پی جے عبدالکلام کے نام سے لائبریری کا افتتاح

کتبہ خانہ کے افتتاح کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کے دانشوران اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی اور اپنی طرف سے لائبریری کے لیے ہر طرح سے تعاؤن کا وعدہ کیا۔ اور اس قدم کو علاقے کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ Library Inauguration In Bhagalpur

اس کتب خانہ کو قائم کرنے کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا تو ہے ہی، ساتھ ہی یہاں ان بچوں کو رہنمائی فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے گا جو اپنا ہدف طے نہیں کر پاتے کہ وہ ان کا زندگی میں مقصد کیا ہے یا کسی مقابلہ جاتی امتحان کی وہ تیاری کس طرح کر سکتے ہیں۔ Inauguration of Dr APJ Abdul Kalam Library in Bhagalpur

اس موقع پر ایڈووکیٹ شارق منظور، ڈاکٹر حبیب مرشد، ڈاکٹر اختر اعظم، داؤد علی عزیز وغیرہ موجود تھے۔ کتابیں انسانوں کی بہترین دوست ہوتی ہیں لیکن موجودہ دور میں موبائل نے ہر عمر کے لوگوں کو کتابوں سے دور کر دیا ہے، ایسے میں ان نوجوانوں کی یہ کاوش قابل ستائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Violence Against Women بھاگلپور میں خواتین کے خلاف تشدد بیداری مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.