ETV Bharat / state

پہلے مرحلہ میں چھ سیٹوں پر 'ہم' طاقت آزمائے گا

author img

By

Published : Oct 11, 2020, 10:54 PM IST

بہار اسمبلی کیلئے 28 اکتوبر کو پہلے مرحلہ کی 71 سیٹوں پر ہونے والے انتخاب میں ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) چھ سیٹوں پر اپنی طاقت دکھانے کیلئے بے قرار ہے۔ ان میں دو سیٹیں ایسی ہیں جہاں 'ہم' کے نئے امیدوار موجودہ اراکین اسمبلی کو چیلنج دینے جارہے ہیں۔

In the first phase, 'Hum' will test its strength on six seats
پہلے مرحلہ میں چھ سیٹوں پر 'ہم' طاقت آزمائے گا

پہلے مرحلہ میں ہونے والے انتخاب میں 'ہم' کے چھ امیدوار امام گنج ( محفوظ ) ، بارہ چٹی ( محفوظ) ، ٹیکاری ، کٹنبا ( محفوظ) ، مخدوم پور ( محفوظ ) اور سکندرا( محفوظ ) سیٹ پر اپنی طاقت دکھانے کیلئے تیار ہیں۔ ان میں کٹنبا( محفوظ ) اور سکندرا ( محفوظ ) سیٹ پر 'ہم' کے نئے امیدوار موجودہ رکن اسمبلیوں کو چیلنج دیںگے۔ وہیں تین ایسی سیٹیں ہیں جہاں جیتن رام مانجھی سمیت ان کے دو رشتے دار بھی زور آزمائی کریںگے۔

ان میں امام گنج ( محفوظ) سے خود مانجھی، بارہ چٹی ( محفوظ ) سے ان کی سمدھن جیوتی دیوی اور مخدوم پور ( محفوظ ) سے مانجھی کے داماد انجینئر دیویندر کمار مانجھی شامل ہیں۔

امام گنج ( محفوظ ) سیٹ سے ہم کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ رکن اسمبلی جیتن رام مانجھی انتخابی میدان میں ہیں۔ جہاں ان کا مقابلہ سابق اسمبلی اسپیکر اور راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) امیدوار ادئے نارائن چودھری سے ہوگا۔ سال 2015 انتخاب میں بھی دونوں قد آور لیڈران مد مقابل تھے۔ حالانکہ اس انتخاب میں ادئے نارائن چودھری نے جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا جہاں انہیں ہم امیدوار جیتن رام مانجھی سے 29408 ووٹوں کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بارہ چٹی ( محفوظ ) سے 'ہم' کے ٹکٹ پر سابق رکن اسمبلی اور جیتن رام مانجھی کی سمدھن جیوتی دیوی انتخابی میدان میں ہیں ان کا مقابلہ آرجے ڈی امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی سمتادیوی سے ہوگا۔ سال 2015 میں آرجے ڈی امیدوار سمتا دیو ی نے لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) امیدوار سدھا دیوی کو 19126 ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔

ٹیکاری سیٹ سے ہم کے ٹکٹ پر سابق وزیر ڈاکٹر انیل کمار انتخابی میدان میں ہیں۔ ہم امیدوار ڈاکٹر انیل کمار کا مقابلہ کانگریس امیدوار سمنت کمار سے ہوگا۔ کانگریس امیدوار سمنت کمار پہلی بار انتخاب لڑ رہے ہیں۔ سال 2015 میں اس سیٹ پر جے ڈی یو کے ٹکٹ پر ابھے کمار سنہا نے جیت حاصل کی تھی۔

جے ڈی یو امیدوار نے 'ہم' امیدوار انیل کمار کو 31813 ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔ اس بار سنہا بیلا گنج سیٹ سے جے ڈی یو کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

کٹنبا ( محفوظ ) سے ہم نے شرون بھوئیاں کو پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔ بھوئیاں پہلی بار انتخابی میدان میں ہیں جہاں ان کا مقابلہ کانگریس امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی راجیش کمار سے ہوگا۔ سال 2015 کے انتخاب میں کانگریس امیدوار راجیش کمار نے ہم امیدوار سنتوش کمار سمن کو 10098 ووٹوں سے ہرایا تھا۔

مخدوم پور ( محفوظ ) سیٹ سے ہم کے ٹکٹ پر جیتن رام مانجھی کے داماد انجینئر دیوندر کمار مانجھی انتخاب لڑ رہے ہیں۔ مانجھی کا مقابلہ آر جے ڈی امیدوار ستیش داس سے ہوگا۔ سال 2015 کے انتخاب میں آرجے ڈی امیدوار صوبیدار داس نے ہم امیدوار جیتن رام مانجھی کو 26777 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ آرجے ڈی نے اس بار صوبیدار داس کی جگہ ستیش داس کو پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں اس بار جیتن رام مانجھی کی جگہ انجینئر دیوندر کمار مانجھی ہم کے ٹکٹ پر میدان میں ہیں۔ دونوں امیدوار پہلی بار انتخاب لڑرہے ہیں۔

اسی طرح سکندرا ( محفوظ ) سیٹ سے ہم کے ٹکٹ پر پرفل کمار مانجھی پارٹی امیدوار بنائے گئے ہیں۔ جہاں ان کامقابلہ کانگریس امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی سدھیر کمار سنگھ عرف بنٹی سے ہوگا۔ ہم امیدوار پرفل کمار مانجھی پہلی بار انتخاب لڑ رہے ہیں۔ سال 2015 کے انتخاب میں کانگریس امیدوار سدھیر کمار سنگھ عرف بنٹی نے لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) امیدوار سبھاش چندر بوس کو 7990 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔

غور طلب ہے کہ اس بار کے اسمبلی انتخاب میں این ڈی کی حلیف جماعتوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )، جے ڈی یو، ہم اور وکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) شامل ہیں۔ وہیں مہا گٹھ بندھن میں آرجے ڈی، کانگریس اور بایاں محاذ میں شامل سی پی آئی ایم ایل، سی پی آئی اور سی پی ایم کے امیدوار مل کر انتخاب لڑیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.