ETV Bharat / state

MLC Qari Sohaib بہارقانون ساز کونسل میں قاری صہیب نے اردو بنگلہ ٹی ای ٹی و مدرسہ کا معاملہ اٹھایا - آر جے ڈی ایم ایل سی قاری صہیب

آر جے ڈی کے ایم ایل سی قاری صہیب نے کہا کہ اردو ٹی ای ٹی امیدوار اپنے حقوق کے لئے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، حکومت کی نیت صاف ہے مگر محکمہ کے اندر بیٹھے جو افسران ہے ان کی وجہ سے یہ معاملہ اب تک حل نہیں ہوا ہے۔

قاری صہیب
قاری صہیب
author img

By

Published : Mar 3, 2023, 6:06 PM IST

قاری صہیب

پٹنہ: بہار قانون ساز کونسل میں وزیر تعلیم چندر شیکھر و راجد کے رکن قانون ساز کونسل قاری صہیب کے درمیان نوک جھونک دیکھنے کو ملی، دراصل جدیو کے ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے کونسل میں آٹھ سالوں سے در در کی ٹھوکر کھا رہے اردو بنگلہ ٹی ای ٹی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے وزیر تعلیم کی توجہ اس جانب دلایا کہ بہار کے 13 ہزار امیدواروں کا رزلٹ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے شائع نہیں ہو سکا ہے۔ اس کا خمیازہ امیدوار پچھلے آٹھ سالوں سے بھگت رہے ہیں۔ یہ اردو بنگلہ امیدواروں کے ساتھ ناانصافی ہے، خالد انور کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے قاری صہیب نے بھی وزیر تعلیم سے انصاف کا مطالبہ کیا.

قاری صہیب نے کہا کہ اردو ٹی ای ٹی امیدوار اپنے حقوق کے لئے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، حکومت کی نیت صاف ہے مگر محکمہ کے اندر بیٹھے جو افسران ہے ان کی وجہ سے یہ معاملہ اب تک حل نہیں ہوا ہے، امتحان میں 28 سوال غلط پوچھے گئے تھے جس پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ گریس نمبر کے ساتھ دوبارہ سے رزلٹ شائع ہوگی مگر یہ رزلٹ اب تک شائع نہیں ہو سکا، انہوں نے کہا کہ یہ امیدوار صرف رزلٹ شائع کیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، روزگار کا نہیں، جبکہ ہمارے وزیر اعلیٰ و نائب وزیر اعلیٰ اردو اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ سے پرعزم رہے ہیں۔

قاری صہیب نے مدرسہ بورڈ کے تحت 609 مدرسہ کو جانچ کے نام پر تنخواہ روک دئے جانے کی بات کہتے ہوئے وزیر تعلیم سے کہا کہ جن مدارس پر شک و شبہات ہے آپ ان مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ روک دیں مگر کچھ مدارس کی وجہ سے تمام مدارس کو اس زد میں رکھنا مناسب نہیں اور پھر رمضان جیسا مبارک مہینہ بھی آرہا ہے۔ ایسے میں اگر مدارس کے اساتذہ کا روک دیا جاتا ہے تو یہ سراسر ناانصافی ہوگی۔ قاری صہیب کے معاملے اٹھانے کے بعد وزیر تعلیم نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان دونوں معاملے کو میں ترجیحی طور پر دیکھتا ہوں. حکومت کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔

مزید پڑھیں:Bihar Urdu, Bangla TET اردو، بنگلہ ٹی ای ٹی امیدوار 9 سالوں سے انصاف کے لئے ترس گئے، ذمہ دار کون؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.