ریاست بہار کے ضلع کیمور کے کرکٹ گڑھ پہاڑی علاقے میں پولیس نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے غیر قانونی شراب بنانے والی بھٹی کو ضبط کیا ہے۔ وہیں، اس غیر قانونی کاروبار سے جڑے تین افراد کو پولیس نے گرفتار بھی کیا ہے۔
ضلع کے جنگل اور پہاڑ کی وادیوں میں لاک ڈاؤن کے درمیان بڑے پیمانے پر اسمگلر غیر قانونی کاموں میں ملوث ہوگئے ہیں۔ چونکہ جنگل اور پہاڑ کی وادیاںوں کے بیچ دور دور تک گاؤں و مکانات کا نام و نشان نہیں ہے۔ اس لیے یہ علاقہ جراٸم پیشوں سے لے کر اسمگلر کے لیے محفوظ علاقہ بنتا جا رہا ہے۔
ضلع کیمور کے پولیس کپتان دلنواز احمد بھی پورے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ پورے علاقہ میں خاص نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جس کے نتاٸج بھی سامنے آنے لگے ہیں۔
نکسل متاثرہ کرکٹ پہاڑی پر کافی دنوں سے چل رہے شراب کے غیر قانونی کاروبار کی خفیہ اطلاع کے بعد ایس پی دلنواز احمد کی ہدایت پر ایس ڈی پی او بھبھوا اجۓ پرساد نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ پہاڑی پر پہنچ کر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر بنائے جا رہے غیر قانونی طریقے سے کئی شراب کی بھٹیوں کو تباہ کر دیا۔ ساتھ میں ہزاروں لیٹر دیشی شراب و اس کے بنانے میں استعمال کیے جانے والے سامانوں کو بھی ضبط کیا۔
ایس ڈی پی او کی اس کارروائی میں خصوصی ٹیم بھی شامل تھی جس نے چھاپہ ماری کے بعد مہوا شراب کی سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کا بھی خلاصہ کیا۔
نکسل متاثرہ اس علاقے میں متعدد بھٹیوں میں غیر قانونی شراب بنانے کے بعد ریاست کے کئی اضلاع اور یوپی سمیت دیگر ریاستوں میں بھی بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب سپلائی کی جاتی ہیں۔
ریاست میں مکمل طور پر شراب کی خرید و فروخت و اس کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی ہے۔ اس کے باوجود ریاست میں بڑی تعداد میں غیر قانونی شراب فروخت کی جارہی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں مہوا شراب کی ضرورت سے زیادہ مانگ ہوئی کیونکہ شراب اسمگلر باہر سے سامان تک رسائی حاصل نہیں کر سکے تھے، جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں متعدد مہوا غیر قانونی شراب بنانے کا باعث بنا۔
کیمور پولیس کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے کرکٹ گڑھ پہاڑی علاقے میں چھاپہ مارا اور مہوا شراب کی سپلائی چین کو تباہ کر دیا۔
در حقیقت، جب پولیس کپتان کو اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے ایک ٹیم کی تشکیل دی اور پہاڑی پر چھاپہ مارا گیا اور ایک شخص کو بھاری مقدار میں مہوا شراب اور ایک موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس کے بعد ایس ڈی پی او اجئے پرساد کی سربراہی میں پہاڑی علاقے میں مزید چھاپے مارے گئے، جہاں مہوا شراب کی بھٹی ملی جس کو تباہ کر دیا گیا اس دوران شراب بھی برآمد ہوئی۔
چھاپے میں پولیس ٹیم کو تقریبا 2000 کلو مہوا ہاتھ لگا۔ چھاپے میں پولیس نے اب تک تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ کیمور سپرنٹنڈنٹ پولیس دلنواز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھاپے میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو حوصلہ افزائی کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔
مزید بتایا کہ تقریبا 70 لیٹر مہوہ شراب، تین ملزمین کے چار اسمارٹ فون، دو موٹر سائیکل ضبط کی گئی ہیں۔ گرفتار کیے گئے ملزمین میں بہادر یادو پشیر، اکشے یادو مچگانوا، پرکاش یادو پشیر، راما شیش یادو ساکن شامل ہیں۔