ریاست بہار کے سبق وزیراعلی لالو پرساد یادو چارہ گھوٹالہ جیسے مختلف الزام کے تحت جیل میں قید ہیں جہاں وہ مختلف بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ لالو یادو کڈنی کی بیماری سے بھی پریشان ییں۔
ایسے میں آر جے ڈی پارٹی کے ریاستی جنر ل سکریٹری آصف الزماں عرف منا خان نے لالو یادو کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے انکو اپنی دونوں کڈنی دینے کا اعلان کیا ہے۔
آصف الزماں نے اس سلسلے میں خط لکھ کر لالو یادو کو ارسال بھی کر دیا ہے۔
آر جے ڈی رہنماء کا کہنا ہےکہ ریاست ہی نہیں پورے ملک کو لالو جیسے سیکولر رہنماء کی ضروت ہے جنہوں نے بطور عہدہ نقصان میں چل رہی ریلوے کو کروڑوں کا منافع دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں جب ملک میں فساد کے ذریعہ سر اٹھا رہی تھیں اس وقت لالو پرساد یادو جیسے سیکولر رہنماء نے ملک میں سیکولر رہنماوں کی پہچان بنائی۔
آصف الزماں نے کہا کہ آج پھر فرقہ پرست طاقتیں سر اٹھا رہی ہیں اور لالو یادو جیل کےا ندر ہیں، انکی کڈنی خراب ہے۔ایسے میں لالو یادو کو میں اپنی کڈنی دیکر جان بچانے کو تیار ہیں۔