ETV Bharat / state

کنہیا کے خلاف امیدوار اتارکر آر جے ڈی نے غلطی کی: دگ وجے - مدھیہ پردیش

ریاست بہار میں بیگو سرائے سے انتخابی میدان میں اترے کنہیا کمار اس وقت چاروں طرف موضوع بحث ہیں اسی دوران کانگریس کے تجربہ کار سیاسی رہنما دگ وجے سنگھ نے اس تعلق سے بیان دیا ہے۔

کنہیا کمار اور دگ وجے سنگھ، ڈیزائن فوٹو
author img

By

Published : Apr 28, 2019, 7:29 PM IST

مدھیہ پردیش کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ وہ کنہیا کمار کے حامی ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے کنہیا بھوپال آرہے ہیں۔

بھوپال پارلیمانی نشست سے کانگریس کے امیدوار دگ وجے سنگھ نے کہا کہ آر جے ڈی نے بیگوسرائے سے کنہیا کمار کے خلاف امیدوار اتار کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔

انہوں نے کہ عظیم اتحاد کی جانب سے بیگوسرائے پارلیمانی نشست سی پی آئی کے لیے چھوڑنے کی وکالت کی تھی۔

واضح رہے کہ جے این یو طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کو سی پی آئی نے بیگوسرائے سے اپنا امیدوار بنایا ہے جبکہ ان کے خلاف بی جے پی نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے اور آر جے ڈی نے تنویر حسن کو میدان میں اتارا ہے۔

اس کے ساتھ ہی بیگو سرائے کا انتخاب سہ رخی ہوگیا ہے ۔ اس ہائی پروفائل سیٹ پر ملک بھر کی نگاہیں مرکوز ہیں جہاں 29 تاریخ کو الیکشن ہونا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.