ETV Bharat / state

شوہر نے کیا بیوی کا قتل - Dispute between husband and wife

ضلع بھاگل پور کے جگدیش پور تھانہ علاقہ کے گاؤں بلوچک میں ایک پنچایت سمیتی ممبر نے مالی بحران سے پریشان ہوکر اپنی بیوی کو پتھر سے مار کر ہلاک کر دیا، پولیس معاملے کی تحقیق کر رہی ہے۔

شوہر نے کیا بیوی کا قتل
شوہر نے کیا بیوی کا قتل
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 3:16 PM IST

ریاست بہار کے ضلع بھاگل پور کے جگدیش پور تھانہ علاقہ کے گاؤں بلوچک میں ایک پنچایت سمیتی ممبر نے مالی بحران سے پریشان ہوکر اپنی بیوی کو پتھر سے مار کر ہلاک کر دیا۔ موقع پر پہنچی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شوہر محمد اظہر کسی کام سے گھر سے باہر گیا ہوا تھا، کچھ دیر بعد جب وہ گھر آیا تو اس کی بیوی انیرود نیشا سے اس کا جھگڑا ہونے لگا اس دوران شوہر محمد اظہر نے سامنے رکھے پتھر سے بیوی پر حملہ کر دیا جس سے اس کی موت واقع پر ہی ہوگئی ۔

بتایا جاتا ہے کہ شوہر محمد اظہر کچھ دن پہلے تک بلوچک پنچایت کے مین روڈ پر پنچر کا دکان چلاتا تھا، لیکن پنچایت سمیتی کے عہدے پر منتخب ہونے کے بعد ، وہ کام چھوڑ کر گھر بیٹھ گیا تھا۔

اس دوران کرونا کی وجہ سے ملک میں لگے لاک ڈاؤن میں اس کی معاشی حالات خراب ہوگئی تھی جس کے سبب ہر روز شوہر اور بیوی کے مابین جھگڑا ہوتا تھا۔ جو بیوی کی موت کا سبب بنا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی جگدیش پور پولیس تھانہ برجیش کمار موقع پر پہنچے اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا اور ملزم محمد اظہر کو بھی موقع سے گرفتار کرلیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.