ETV Bharat / state

گیا: کمشنر کے ذریعہ کورونا واریئرز کو اعزاز

گیا میں مگدھ کمشنر کے ذریعہ کورونا واریئرز کو اعزاز سے نوازا گیا ہے، کمشنر نے ان کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ مزید بہتر کام کریں۔

image
image
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 2:14 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں 55 کورونا واریئرز کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ان سبھی کو کورونا وباء سے نمٹنے اور متاثرین کی صحت و سلامتی کی خاطر اور متاثرین کے علاج میں اپنا تعاون پیش کرنے کے لیے اعزاز بخشا گیا ہے۔

کمشنر کے ہاتھوں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، صفائی عملہ، ایمبولینس ڈرائیورز، کارپوریشن کے اہلکار، انتظامیہ اور پولیس کے عہدیداران اور ملازمین جنہوں نے لوگوں کو کورونا انفیکشن سے بچانے اور علاج میں نمایاں خدمات انجام دی انہیں توصیفی سند پیش کی گئی۔

یومِ آزادی کے موقع پر مجموعی طور پر 55 کورونا واریئرز کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

کمشنر نے کہا کہ خوب محنت اور لگن کے ساتھ انسانی خدمت کے جذبے سے کام کریں، ضرورت مند وبے سہارا اور مصیبت میں رہنے والوں کی مدد سب سے بڑی مدد ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں تین ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بھی تیس سے زیادہ ہے۔

ضلع گیا میں کورونا کیسز کے اچانک بڑھنے کے بعد خود مگدھ کمشنر اسنگباچوبہ آو نے بچاو و ارحت کے کاموں سمیت علاج اور دیگر ضروری کاموں کی نگرانی شروع کردی تھی، گیا میں گزشتہ ہفتے کے بہ نسبت اس ہفتے میں مثبت کیسز میں کمی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.