ریاست بہار کے ضلع کیمور میں بینک آف بڑودہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لون کی رقم کی اداٸیگی نہ کرنے پر ایک مکان سیل کر دیا۔
دراصل سنہ 2015 میں مو ہنیاں شہر کے وارڈ نمبر 16 رہائشی جتیندر کمار اور پپو کمار چودھری نے بینک آف بڑودہ سے ہاؤسنگ لون کے لیے 77 لاکھ 50 ہزار روپے لیے تھے۔
اطلاعات کے مطابق بینک سے ہاؤسنگ لون کی رقم جمع نہ کرنے کی صورت میں شہر کے وارڈ نمبر 16 کے دونوں مکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ببینک آف بڑودہ کے افسران نے یہ کارروائی جتیندر کمار اور پپو کمار کے گھر پر کی ہے۔
معلومات دیتے ہوئے بینک آف بڑودہ کے برانچ منیجر دیانند پرساد نے بتایا کہ سنہ 2015 میں بینک آف بڑودہ سے موہنیاں کے رہائشی پپو کمار اور جیتیندر کمار نے گھر بنانے کے لیے 77 لاکھ 50 ہزار روپے کا لون لیا تھا۔ کئی برسوں بعد بھی قرض کی رقم واپس نہیں کی گئی اور نہ ہی بینک کی قسط کی رقم دونوں ادا کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ بینک ملازمین نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کیمور کے پاس دائر کیا تھا۔ جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ کیمور نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ پلاٹ کی زمین کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گیا: پٹرول پمپ پر لوٹ کی واردات میں اضافہ، کاروباری دہشت میں
منیجر نے بتایا کہ ہاؤسنگ لون کے لیے لیے گئے 7750000 روپے کے علاوہ سود اور دیگر ادائیگی زمینداروں نے نہیں کی ہے۔ ہدایات ملنے کے بعد جب ہم مذکورہ پلاٹ کے گھر پہنچے تو گھر بالکل خالی تھا۔ گھر پر بینک آف بڑودہ کا نوٹس چسپاں کر دیا گیا ہے اور مکان کو سیل کر دیا گیا۔