ETV Bharat / state

این ڈی اے خیمہ میں خوشی کا ماحول، آر جے ڈی دفتر کے باہر بھی جشن - وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاداللہ

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل ہی این ڈی اے خیمہ نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ جے ڈی یو اور بی جے پی دفتر پٹنہ میں ابیر گلال، آتش بازی اور ناچ گانے شروع ہو گئے ہیں۔

Happiness in NDA tent, celebration also outside RJD office
این ڈی اے خیمہ میں خوشی کا ماحول، آر جے ڈی دفتر کے باہر بھی جشن
author img

By

Published : Nov 10, 2020, 7:45 PM IST

Updated : Nov 10, 2020, 10:07 PM IST

بہار میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کو دیکھ کر این ڈی اے خیمہ جشن میں ڈوب گیا ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق این ڈی اے کو حکومت سازی کے لیے درکار نشستوں پر کامیابی حاصل ہوچکی ہے جبکہ عظیم اتحاد کو 114 سیٹوں پر سبقت ملتی نظر آ رہی ہے۔

این ڈی اے خیمہ میں خوشی کا ماحول، آر جے ڈی دفتر کے باہر بھی جشن

این ڈی اے کے لیڈروں نے حکومت سازی کا دعویٰ بھی شروع کر دیا ہے۔ جے ڈی یو کے مسلم لیڈر و بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاداللہ بھی اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی دفتر پہنچے انہوں نے دعویٰ کیا کہ چوتھی بار نتیش کمار وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔

ان ہی نتائج کو دیکھتے ہوئے نتیش کمار کی رہائش گاہ پر این ڈی اے رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا۔

دوسری جانب آر جے ڈی کے دفتر میں کوئی ہلچل نظر نہیں آئی لیکن دیر شام کو آر جے ڈی دفتر کے باہر بھی حمایتی ڈھول باجے کے ساتھ جشن میں ڈوبے نظر آئے۔

حالانکہ ابھی تقریباً متعدد راونڈ کی گنتی باقی ہے، آخری نتیجہ رات تقریباً 12 بجے تک آنے کا امکان ہے۔

Last Updated : Nov 10, 2020, 10:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.