ETV Bharat / state

نوجوان کی کرتوت سی سی ٹی وی میں ہوئی قید - دربھنگہ میں فائرنگ

دیر شام اس وقت دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک نوجوان کو اپنے ہاتھ میں پستول لے کر دوڑتے ہوئے لوگوں نے دیکھا۔ کچھ ہی دیر کے بعد فائرنگ کی آواز سے پورے محلے میں سنسنی پھیل گئی۔

نوجوان کی کرتوت سی سی ٹی وی میں ہوئی قید

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 4:43 PM IST

ریاست بہار کے دربھنگہ میں پستول لے کر سڑک پر دوڑتے ہوئے نوجوان کی کرتوت سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی ہے۔

دربھنگہ ضلع کے نگر تھانہ علاقے کے شیواجی نگر محلہ میں دیر شام اس وقت دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا جب لوگوں نے ایک نوجوان کو پستول لے کر دوڑتے ہوئے دیکھا۔ کچھ ہی دیر کے بعد فائرنگ کی آواز سے پورے محلے میں سنسنی پھیل گئی۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔

نوجوان کی کرتوت سی سی ٹی وی میں ہوئی قید

اطلاعات کے مطابق 'سیواجی نگر محلے میں گزشتہ دنوں شراب کے تجارت کو لے کر ہوئے جھگڑے میں ضلع کے ایس سی ایس ٹی تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس مقدمہ کو واپس لینے کے دباؤ کی غرض سے ملزمان کی طرف سے اس فائرنگ کو انجام دیا گیا۔'

اس واقعہ کے بعد پولیس کی دبش بڑھی تو ملزم ساجن کمار سہنی نے نگر تھانہ میں جاکر خود سپردگی کر دی۔

چشمدید سنتوش اور کرن دیوی نے بتایا کہ 'ملزم ساجن سہنی نے فائرنگ کی ہے جس کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آیا ہے، گولی کا خوکھا بھی نگر تھانہ کو دیتے ہوئے معاملہ درج کرایا گیا ہے-

سنتوش سہنی نے کہا کہ 'جب وہ اپنے گھر پر نہیں تھا تب اسی وقت ساجن سہنی نے اس کے گھر کے باہر فائرنگ کر بھاگ گیا۔ جب میں گھر آیا تو وہ دوبارا میرے گھر آگیا اور بحث کرنے لگا اور مجھ پر پستول دکھایا پھر وقت پر میری بیوی نے اپنے ہاتھ سے اس کے پستول پر ہاتھ مارا جس سے اس کا نشانہ چوک گیا ورنہ گولی مجھے لگ جاتی۔'

وہیں گرفتار ساجن سہنی نے پولس کو بتایا کہ 'شراب تسکری کو لے کر جھگڑا کے بعد اس کے اوپر ایس سی ایس ٹی تھانہ میں مقدمہ 20/2020 درج کرادیا گیا ہے۔

وہیں اس پورے واقعہ پر دربھنگہ پولیس نے جانچ کرنے کی بات کہتے ہوئے کیمرے پر کچھ بھی بولنے سے انکار کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.