یہ واقعہ 10 جون کا ہے۔ جب پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا تھا تب جوان کو گولی لگی تھی۔ علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔
ہلاک جوان کی لاش آج پٹنہ ہوائی اڈے پر لائی گئی جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
جاوید کھگڑیا ضلع کے مرار گاؤں کے ساکن تھے۔ آج پٹنہ ہوائی اڈے پر ہوم سکریٹری عامر سبحانی، ریاستی وزیر نندکشور یادو اور پٹنہ کے ضلع افسر کمار روی نے انہیں گارڈ آف آنر دیا۔ محمد جاوید محض 28 برس کے تھے۔
گارڈ آف آنر کے بعد ریاستی وزیر نندکشور یادو نے کہا کہ 'شہید فوجی کے اہل خانہ کو جتنا ہو سکتا ہے بہار حکومت مدد کرے گی۔ بہت جلد یکمشت رقم کا اعلان بھی کیا جائے گا۔'
پٹنہ ہوائی اڈے پر ان کی لاش پہنچتے ہی ماحول غمگین ہو گیا۔ ان کی لاش خصوصی طیارے سے پٹنہ ہوائی اڈے لائی گئی۔ جہاں سے ایمبولنس سے ان کے گھر کھگڑیا بھیج دیا گیا۔ ان کی رہائش گاہ پر ریاستی وزیر وجئے کمار سنہا پہنچیں گے اور مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔