ETV Bharat / state

'راشن کارڈ جلد جاری کیا جائے' - راشٹریہ جنتا دل

بہار اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار چودھری نے آج کہاکہ وقت پر راشن کارڈ جاری نہیں کرنے والے افسران پر حکومت کو کاروائی کرنی چاہئے۔

تصویر بشکریہ ٹوئیٹر
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 9:22 PM IST

چودھری نے اسمبلی میں راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے بھائی ویریندر کے سوال کے جواب میں کہا کہ جو بھی راشن کارڈ کیلئے اہل ہیں انہیں اگر وقت پر راشن کارڈ نہیں مل رہا ہے تو اس کے لئے قصوروار ملازمین اور افسران کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ کسی افسر یا ملازم کی وجہ سے حکومت کا منصوبہ ناکام ہوجائے تو ویسے افسرکے خلاف کاروائی ضروری ہے۔
اس سے قبل آرجے ڈی کے بھائی ویریندر نے کہاکہ ریاستی حکومت نے سنہ 2011میں بہار عوامی خدمات کا حق ایکٹ ( آر ٹی پی ایس ) کے تحت 30 کام دن میں خدمات دینے کا نظم کیا گیا ہے لیکن 15 اگست 2011 سے25 نومبر 2018 تک پوری ریاست میں راشن کارڈ کیلئے 31لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جن میں سے دس لاکھ 23 ہزار درخواست اب تک مکمل نہیں ہوئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.