ETV Bharat / state

Ghulam Nabi Azad quits Congress غلام نبی آزاد کا سیاسی مستقبل مفاد سے متاثر ہے، ڈاکٹر شکیل کا الزام

سابق مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ڈاکٹر شکیل احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غلام نبی آزاد کا پارٹی سے جانا یقیناً افسوسناک ہے، حالانکہ پارٹی نے انہیں وہ سب عہدے دیے جس کے وہ حقدار تھے، اگر کانگریس چھوڑنے کے بعد وہ کسی سیاسی میدان میں قدم نہ رکھتے تو ان کا وہی مقام ہوتا جو آج سے پہلے تھا۔Ghulam Nabi Azad’s hint on next political move after Congress exit

author img

By

Published : Aug 28, 2022, 10:49 AM IST

Updated : Aug 28, 2022, 1:10 PM IST

شکیل احمد
شکیل احمد

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما و سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد کے کانگریس چھوڑنے کے بعد قومی سطح کی سیاست میں ہلچل سی پیدا ہو گئی ہے، پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو پانچ صفحات پر مشتمل اپنے استعفیٰ نامہ میں غلام نبی آزاد نے اچھے دنوں کے ذکر کے ساتھ ساتھ موجودہ وقت میں کانگریس قیادت سے اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ کی وجہ بتائی ہے، انہوں نے بغیر نام لئے راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کانگریس پارٹی غیر مستحکم ہوئی ہے، اور پارٹی انتخابات میں ناقص مظاہرہ کررہی ہے۔

شکیل احمد

Ghulam Nabi Azad’s hint on next political move after Congress exit

ادھر کانگریس کے سینئر رہنما و سابق مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ڈاکٹر شکیل احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غلام نبی آزاد کا پارٹی سے جانا یقیناً افسوسناک ہے، حالانکہ پارٹی نے انہیں وہ سب عہدے دیے جس کے وہ حقدار تھے، اگر کانگریس چھوڑنے کے بعد وہ کسی سیاسی میدان میں قدم نہ رکھتے تو ان کا وہی مقام ہوتا جو آج سے پہلے تھا، مگر انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے کچھ دیر بعد ہی کشمیر میں ایک نئی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ طے شدہ منصوبہ کے تحت لیا ہے۔ چونکہ انہیں پارٹی چھوڑنا تھا اس لئے اپنے خط میں کئی ایسے الزامات عائد کئے جس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ سیاسی میدان میں لوگوں کی آمد و رفت کی روایت قدیم رہی ہے، اور کسی کے جانے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے، چونکہ پارٹی فرد واحد سے نہیں بلکہ کارکنان اور رہنماؤں کی مجموعی کاوشوں سے تشکیل پاتی ہے۔

مزید پڑھیں:Ghulam Nabi Azad کانگریس کے ساتھ غلام نبی آزاد کے سیاسی سفر پر ایک نظر

انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت کانگریس کی ضرورت ہے، لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں،کانگریس مودی حکومت کے غلط پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر رہی ہے ایسے وقت میں کانگریس کا ایک ایک سپاہی کانگریس کے اس ناقابل فراموش جد و جہد میں شامل ہے۔

Last Updated : Aug 28, 2022, 1:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.