اس کی حمایت پنچائت اور نگر پرائمری ٹیچرس یونین بھی کیا ہے
بہار سکنڈری اساتذہ ایسوسی ایشن جمال روڈ پٹنہ کے اعلان پر ضلع گیا ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلعی ہیڈکواٹر میں گاندھی میدان کے گیٹ پرایک روزہ دھرنا دیاگیا ۔
اس کی قیادت ریاستی خزانچی و مگدھ کمشنری کے انچارج ناگیشور شرما نے کی۔
دھرنے کے ذریعہ اساتذہ نے متعدد مطالبات ریاستی حکومت سے کیا ۔اساتذہ کو تعلیمی کاموں کے علاوہ دوسرے کاموں نہ لگایا جائے ۔کیونکہ اس سے تعلیم بھی متاثرہوتی ہے۔
رماشنکر نے کہاکہ ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت تنخواہ کی ادائیگی اور سروس کنڈیشن قواعد کو جلد از جلد نافذ حکومت کرے ، اساتذہ کو غیر تعلیمی کام سے استثنیٰ دیا جائے اور انہیں ساتویں پے کمیشن کے مطابق باقاعدہ انکریمنٹ کی ادائیگی کی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مطالبات سے متعلق میمورنڈم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گیا کو سونپا گیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ تعلیم سے فوری راحت پہچانے کی اپیل کی گئی۔
اس وفد میں ضلعی سکریٹری ڈاکٹر انوج کمار ، وائس چیئرمین ہیرا لال یادو، پریادرشی وغیرہ شامل تھے۔ دھرنے کی حمایت پنچائت نگرپرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن نے بھی کی ہے۔
اس کے ضلعی صدر شتروگھن پرساد سمیت اساتذہ کی ایک بڑی تعداددھرنا میں شامل تھی۔