ETV Bharat / state

Gaya DM Visits Many Blocks وزیراعلی کی ہدایت پر خشک سالی سے نمٹنے کے کاموں میں تیزی - Gaya DM Visits Many Blocks In Gaya

ضلع گیا میں وزیراعلی کے ذریعہ فضائی سروے اور ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے اور اس کے متعلق متبادل کاشت پر کام کرنے کی ہدایت دی تھی۔ آج ڈی ایم نے متعدد بلاک میں پہنچ کر جائزہ لیا اور اس دوران بارہ چٹی بلاک کے زراعت افسر کو معطل کیا گیا ہے۔ Gaya DM Visits Many Blocks In Gaya

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 7:55 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں وزیراعلی نتیش کمارنے فضائی سروے کر کے کم بارش کے سبب پیدا ممکنہ خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لیکر افسران کو ضروری ہدایت دی تھی۔ ضلع میں جس کا اثر آج دیکھنے کو ملا ہے۔ بدھ کو ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے موہن پور بلاک پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔ ساتھ ہی بارہ چٹی بلاک کے زراعت افسر کو لاپرواہی برتنے کے معاملے میں معطل کردیا گیا ہے ۔

ڈی ایم نے موہن پور بلاک میں واقع کسان بھون میں جاری بیج تقسیم کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ ضلع گیا میں کسانوں کو ربیع کے موسم میں فصلوں کی کاشت سے قبل کم بارش ہونے کی وجہ سے بنجر پڑے کھیتوں میں متبادل فصل کاشت کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ Speeding up the works to deal with drought relief work after instructions of CM

بدھ کو موہن پور بلاک کے کسانوں کے درمیان 32 کوئنٹل مکئی، 29.80 کوئنٹل توریا، 34 کوئنٹل ارہر اور 1.92 کوئنٹل کرتھی فراہم کیے گئے ہیں۔ اس بلاک میں اب تک 24.30 کوئنٹل مکئی، 19.62 کوئنٹل ارہر، 34 کوئنٹل کلتھی کے بیج تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ڈی ایم نے وہاں موجود کسانوں سے ان کے ذریعہ لئے جانے والے بیج کے استعمال کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔

کسانوں نے بتایا کہ انہوں نے کھیت تیار کر لیے ہیں اور وہ فوری طور پر کھیتوں میں بیج لگائیں گے۔ کسان بیج کی تقسیم کے نظام سے مطمئن تھے۔ وہیں بیج کی تقسیم کے کام میں لاپرواہی برتنے کی وجہ سے اجیت کمار بلاک زراعت آفیسر بارہ چٹی کے خلاف کارروائی کی۔ ڈی ایم نے انہیں معطل کر دیا ہے ۔ ڈی ایم کی ہدایت پر ضلع زراعت افسران نے بارچٹی بلاک میں جاری بیج کی تقسیم کے کام کا اچانک معائنہ کیا۔ بیج کی تقسیم کا کام تسلی بخش رہا، لیکن بلاک زراعت آفیسر بارہ چٹی سے غیر حاضر پائے گئے، پترپکش میلہ میں ڈیپوٹیشن کے بہانے بیج کی تقسیم کے کام میں بلاک زراعت افسر لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے تھے جس کی شکایت ڈی ایم کو ملی تھی۔ Gaya DM Visits Many Blocks In Gaya

ضلع زراعت افسر سداما مہتو نے بتایاکہ ڈسٹرک مجسٹریٹ کے ذریعہ 13 ستمبر کو جاری کردہ لیٹر کے مطابق محکمہ زراعت کے تمام افسران اور ملازمین کو پترپکش میلہ سے متعلق کاموں سے آزاد کر دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود بلاک زراعت آفیسر اجیت کمار کا غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیے رہے ۔ اس لیے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے اور معطلی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو وزیراعلی نتیش کمار نے ضلع گیا کا فضائی سروے کرکے ممکنہ خشک سالی کا جائزہ لیا تھا اس دوران وزیراعلی نے ضلع کے اعلی حکام کو ضروری ہدایات دی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar CM Nitish Kumarبہار کے وزیراعلیٰ نیتیش کمار کا خشک سالی کا ہوائی سروے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.