ETV Bharat / state

Anugrah Narayan Hospital: انوگرہ نارائن ہسپتال میں اومیکرون سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کا دعوی

author img

By

Published : Dec 10, 2021, 7:53 PM IST

گیا میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون Corona Variant Omicron In Gaya سے نمٹنے کی پوری تیاری کا دعوی انتظامیہ نے کی ہے۔ 122 بیڈز کے وارڈ اور تین آکسیجن پلانٹ بنکر تیار ہوچکے ہیں۔

انوگرہ نارائن ہسپتال میں اومیکرون سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کا دعوی

ریاست بہار کا ضلع گیا میں کورونا وائرس Corona Cases In Gaya سے ایک بار پھر خوفزدہ ہے کیونکہ وائرس وقت وقت پر اپنی شکل بدل رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ ضلع گیا کے لوگ اس لیے بھی خوفزدہ ہیں کیونکہ یہ مذہبی اور سیاحتی نقطہ نظر سے معروف ہے اور یہاں ہر دن دوسری ریاستوں و ملکوں سے لوگوں کی آمد ہے۔ گزشتہ ہفتہ منگولیا سے آئے وفد کے ایک رکن کا کورونا پازیٹیو ہونے سے مزید سراسیمگی بڑھادی تھی حالانکہ منگولیا کے رکن کی جانچ میں اومیکرون کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

کورونا کی دوسری لہر نے بھی گیا میں کافی تباہی مچا دی تھی گیا میں دوسری لہر کے دوران سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ڈھائی سو لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ مستقبل میں کورونا کے بڑھنے کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ضلع گیا کے سب سے بڑے ہسپتال "Anugrah Narayan Hospital" میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔ حالانکہ انوگرہ نارائن ہسپتال لیب میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے ٹیسٹ کرنے کی سہولت نہیں ہے۔ اس جانچ کے لیے نمونہ اوڑیشہ ریاست کے بھونیشور کے لیب میں بھیجا جارہا ہے۔ یہاں ہسپتال میں 122 بیڈس کا الگ سے وارڈ تیار کیا گیا ہے ساتھ ہی کورونا کے مشتبہ کیسز کا علیحدہ وارڈ بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹرز اور دوسرے طبی اسٹاف کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور انہیں نئے ویریئنٹ کے تعلق سے علاج کے طور طریقے اور دوائی کے استعمال سے متعلق مرکزی حکومت کی گائیڈ لائنز کی جانکاری فراہم کر دی گئی ہے۔

انوگرہ نارائن ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ پی کے اگروال نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے یہاں اگر کورونا کے کیسز میں اضافے ہوئے بھی تو اس مرتبہ انتظامات پختہ ہوں گے کیونکہ دوسری لہر کے دوران سب سے زیادہ آکسیجن کی قلت کی وجہ سے پریشانی ہوئی تھی تاہم انوگرہ نارائن ہسپتال آکسیجن کے معاملے میں خود مختار ہوگیا ہے۔ کیونکہ یہاں تین آکسیجن پلانٹ بنے اور وہ چالو بھی ہوگئے ہیں اور اس میں ایک لکوٹ آکسیجن پلانٹ بھی شامل ہے۔

پائپ لائن کے ذریعے آکسیجن بیڈ تک پہنچا دیے گئے ہیں اور حسب ضرورت اس میں ٹیم بھی لگادی گئی ہے اس مرتبہ ایجنسی کے ذریعے ٹیکنیشن بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: New Covid Variant Omicron: نوئیڈا میں کورونا کے نئے ویریئنٹ سے تشویش، محکمہ صحت الرٹ

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہا کہ اومیکرون کے پیش نظر جانچ کی تعداد بڑھادی گئی ہے جو کورونا سے متاثر ہوگا ان کا پھر اومیکرون کا جانچ بھی کیا جائے گا۔ اس مرتبہ تیاری پوری ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم احتیاط لازمی ہے خاص طور پر ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کی رفتار رکنی نہیں چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.