ETV Bharat / state

گیا: محکمہ کان کنی کی گاڑی کو ٹرک نے ماری ٹکر - گیا میں محکمہ کان کنی کی گاڑی حادثہ

ریاست بہار کے ضلع گیا کے پنچان پور گیا کے سڑک پر واقع دھرم شالا کے قریب گٹی سے بھری ٹرک نے محکمہ کان کنی کی اسکارڈ گاڑی کو کچل دیا۔ گاڑی میں سوار دو ہوم گارڈ کے جوان اور ایک سیف جوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ زخمی ڈرائیور کی موت اسپتال لے جانے کے دوران ہوگئی۔

گیا:محکمہ کان کنی کی گاڑی کو ٹرک نے ماری ٹکر

author img

By

Published : May 22, 2020, 6:33 PM IST

اطلاع کے مطابق محکمہ کان کنی کی ایک ٹیم غیرقانونی سپلائی کوروکنے کی غرض سے چھاپے ماری کے لئے نکلی تھی۔

گیا:محکمہ کان کنی کی گاڑی کو ٹرک نے ماری ٹکر

اطلاع کے مطابق محکمہ کان کنی کی ٹیم گیا سے ٹکاری کے راستے میں دھرم شالا کے قریب رکی ہوئی تھی۔اسی دوران گٹی لے کر آرہی ٹرک کو محکمہ کان کنی نے روکنے کی کوشش کی لیکن ٹرک ڈرائیور نے گاڑی کو روکنے کے بجائے محکمہ کان کنی کی ٹیم کو زور دار ٹکر مار دی۔جس سے محکمہ کان کنی کی گاڑی تباہ ہوگئی اور گاڑی میں سوار چار افراد کی موت واقع ہوگئی۔

ٹرک سے ٹکراؤ کے بعد محکمہ کان کنی کی کار کو قریب ساٹھ میٹر دور تک ٹرک اپنے ساتھ کھینچ کر لے گی اور آخر میں ٹرک محکمہ کان کنی کی کار پر الٹ گیا۔ دونوں گاڑیاں سڑک کے دائیں جانب الٹ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ کان کنی کی کار،ٹرک کے نیچے آگئی اور چاروں افراد اس کے نیچے دب گئے۔

واقع کی اطلاع کے بعد پولیس کی ٹیم پہنچ کر اپنے قبضے میں گاڑیوں کو لے لیا، جے سی بی کی مدد سے ٹرک کو ہٹایاگیا ہے ۔محکمہ کان کنی کی کار کے اندر پھنسے ہوم گارڈز اور سیف کے جوان بمشکل نکالا گیا۔ لیکن تب تک ہوم گاڑد اور سیف جوان کی موت واقع ہوگئی تھی۔وہیں ڈرائیور کی موت اسپتال لے جانے کے دوران واقع ہوئی۔

اطلاع کے مطابق ڈرائیور مگدھ میڈیکل میں رہائیش پذیر تھا۔

واقعہ کی اطلاع کے بعد ایس ایس پی راجیو مشرا ، ایس ڈی پی او ناگیندر کمار سنگھ ، ٹکاری تھانہ رام لکھن پنڈت ، پنچان پور او پی صدر وبھوتی بھوشن جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔

ہلاک شدہ لوگوں کی پہچان ڈرائیور چندن کمار، ہوم گارڈ بھولا یادو، ہوم گارڈ دشرتھ یادو اور سیف جوان ونود کمار شرما کے طور پر ہوئی ہے۔

ایس ایس پی راجیومشرا کے مطابق محکمہ کان کنی کی تین گاڑیاں مائننگ انسپکٹر کی قیادت میں چیکنگ کے لئے نکلی تھیں ۔ تینوں گاڑیاں گیا سے پنچان پور جارہی تھیں۔ محکمہ مائننگ میں موجود پولیس کوسما پہاڑی سے پنچان پور کی طرف جانے والے ٹرک کو روکا ۔ اس دوران ٹرک کی زد میں محکمہ کان کن کی گاڑی آگئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

حالانکہ ایس ایس پی راجیو مشرا نے کان کنی مافیاوں کے ذریعے حملے کرائے جانے سے انکار کیا ہے اور کہا کہ تفتیش جاری ہے جلد ہی اس معاملے کو حل کرلیا جائیگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.