ETV Bharat / state

گیا: سنہ 2012 سے تاحال 62 قبرستانوں کی باونڈری مکمل - 62 cemeteries have been demarcated since 2012

گیا میں متنازع قبرستان کی چار دیواری کی گھیرا بندی کے معاملے کو حل کرنے کی کارروائی 2012 سے اب تک صرف 62 قبرستان کی باونڈری کا کام ہوا ہے۔

گیا : سنہ 2012 سے تاحال 62 قبرستان کی باونڈری ہوئی ہے

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 4:29 PM IST

بہار کے گیا میں سنہ 2012 سے اب تک 79 قبرستان کی دیوار کے محاصرے کی منظوری دی گئی ہے۔ جس میں 62 قبرستان کی دیوار کی تعمیر کا کام ہوچکا ہے۔ بقیہ قبرستان کی دیوار کی تعمیر مقامی سطح پر پیدا ہوئے تنازع کے سبب ممکن نہیں ہوپایا ہے۔ حالانکہ جتنے قبرستانوں کے محاصرے کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے منظوری ملی ہے وہ ضلع کی قبرستان کی تعداد سے کم ہے۔

جن مقامات پر قبرستان کی دیوار کی تعمیر کو لیکر تنازع پیدا ہوا ہے اسکو حل کرانے میں انتظامیہ کی جانب سے بھی خاطر خواہ پہل نہیں کی گئی جسکی وجہ سے تعمیر کا کام سرد مہری کا شکار ہے۔

حالانکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے میٹنگ کرکے متعلقہ حکام کو ہدایت دی جاتی رہی ہے تاہم کارروائی کا معاملہ صفر ہی ہے۔

آج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے ایک بار پھر افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ متنازع قبرستان کے معاملے کو جلد حل کرکے دیوار کی تعمیر کے کام کو آگے بڑھائیں۔لوکل ایئریا انجنئیرننگ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو انجنئیر نے قبرستانوں کی چار دیواری کی گھیرا بندی کے تعلق سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو جانکاری فراہم کی، ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ نے کہا کہ قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر کے منصوبہ کا وزیر اعلیٰ نتیش کمار خود ہی جائزہ لیتے ہیں۔

اس لیے افسران اور انجنئیرز قبرستان کی دیوار کی تعمیر کے کاموں میں تیزی لائیں۔ سینئر ڈپٹی کلکٹر امریش کمار نے بتایا کہ ضلع گیا کے 17 قبرستانوں کو تنازع کی وجہ سے تعمیر نہیں کیا جا سکا ہے۔

ڈی ایم نے کہا کہ اگر محکمہ جنگلات کی طرف سے کسی بھی قبرستان کی زمین اور اس پر چار دیواری کے کام کرانے میں روک لگائی گئی ہے اس پر بھی نوٹس لیں۔ محکمہ کے افسران سے رابطہ کریں اور معاملے کو حل کرواکر جلد ہی تعمیر کے کام کو شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ نئے قبرستان کی تجویز بھی بھیجی جائے جنکے کاغذات ہیں اور ابھی تک اسکی گھیرا بندی نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ضلع گیا میں قبرستان کی گھیرا بندی کا معاملہ شروعاتی دور میں بہتر ڈھنگ سے ہوا تھا تاہم بعد میں اسکی رفتار دھیمی پڑ گئی ہے۔

جن قبرستان کی گھیرا بندی کا معاملہ تنازع کا شکار ہوچکا ہے اس معاملے کو انتظامیہ کے افراد حل کروانے میں دلچسپی نہیں لیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.