سپول: بہار میں سپول ضلع کے بیر پور تھانہ علاقہ میں سڑک حادثے میں چار نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ امرکیش نے اتوار کو یہاں بتایاکہ سنیچر کی دیر رات بیر پور، بھیم پور سڑک پر ایک جھونپڑی کے نزدیک نامعلوم گاڑی سے کچل کر چار نوجوانوں کی موت ہوگئی ۔ مہلوکین کی شناخت روی کارکی (20) ، ریتک کمار (22) ، روہت تھاپا(21) اور روہت ٹھاکر (21) کے طور پر کی گئی ہے۔Accident in Supaul
دریں اثناء متوفی کے اہل خانہ نے الزام لگایاکہ پولیس نے انہیں اطلاع دیے بغیر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دی ۔ اس سلسلے میں مشتعل لوگوں نے بیر پور بازار کے گول چوک کو گھنٹوں جام رکھا اور ٹائر جلا کر آگزنی کی اور بیر پور بازار بند کروایا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ بازار بند اور سڑک جام کرنے والے 14 افراد کو گرفتا رکیا گیا ہے۔
دوسری جانب بہار میں سارن ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ میں اتوار کو کنواں میں ڈوب کر ایک نوجوان لڑکی کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ جٹوا گاﺅں باشندہ عدالت رام کی 16 سالہ بیٹی وینیتا کماری بکری چرانے کھیت کی طرف گئی ہوئی تھی۔ اس دوران کھیت میں کنواں کی جانب بکری جانے لگی، جسے بچانے کے دوران وینیتا کماری کنواں میں گر گئی۔ اس واقعے میں وینیتا کماری کی کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے پوسٹ مارٹم کرائے جانے کے بعد لاش اہل خانہ کوسونپ دی ہے ۔ پولیس اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے جانچ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Bihar: تلنگانہ سے وارنسی جارہی بس بہار میں حادثہ کا شکار
یو این آئی