بھوجپور یعنی سہسرام ضلع میں رفتار کا قہر ایک بار پھر دیکھنے کو ملا ہے۔ جمعرات کو ضلع کے چرپوکھری تھانہ حلقہ کے دیوڈی موڑ کے نزدیک بے قابو پک اپ گاڑی ٹرک سے جا کر ٹکرائی، جس میں پک اپ میں سوار چار لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر زخمیوں کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے۔
آرہ سہسرام قومی شاہراہ پر ہوا حادثہ
اطلاع کے مطابق نارائن پور گاؤں سے ایک شخص کی بارات بدھ کی رات چرپوکھری گاؤں گئی تھی۔ شادی کی رسم ختم کے بعد بینڈ پارٹی کے لوگ صبح پک اپ سے لوٹ رہے تھے کہ اسی درمیان آرہ- سہسرام قومی شاہراہ کے دیوڈی موڑ کے نزدیک پہلے سے کھڑے ٹرک میں ٹکر مار دی۔
حادثے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ نصف درجن لوگ زخمی ہوگئے۔ جنہیں صدر ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ کے لئے ہسپتال بھیج دیا ہے۔