کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھتے ہوئے ضروری سامان کی فروخت میں چھوٹ دی گئی ہے۔ اس کے باوجود لوگ اسے قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
ریاست بہار کے ضلع نالندہ کی سبزی منڈیوں میں ایک سے دوسرے سے فاصلے کا خیال نہ رکھتے ہوئے دکاندار اور گاہک خریداری کرتے نظر آئے۔ جب پولیس نے اس کی مخالفت کی تو انہوں نے پولیس انتظامیہ کے خلاف محاذ کھولا۔
پولیس کی اس کارروائی کے خلاف کسانوں کا غصہ بھڑک اٹھا۔ انہوں نے بہارشریف کے مامو بھاگنا کے قریب سڑک بلاک کردی۔ کسان اپنی سبزی لے کر سڑک پر اتر آئے اور سڑک بلاک کردی۔ اس دوران کسانوں نے پولیس انتظامیہ کے خلاف کافی ہنگامہ کیا۔ کسانوں نے سبزیوں کو پولیس اہلکاروں پر پھینک دیں۔
اس احتجاج کی اطلاع پر نالندہ سپرنٹنڈنٹ پولیس نیلیش کمار ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر عمران پرویز، سب ڈویژنل آفیسر جناردن اگروال بڑی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے۔ انہوں نے کسانوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔
معلومات کے مطابق کسانوں کو مارکیٹ کمیٹی دیپ نگر اسٹیڈیم منتقل کرنے کی وجہ سے سبزی کے تھوک فروش کو پریشانی ہو رہی تھی۔ اس دوران راستے میں پولیس کے ذریعہ کسانوں کی پٹائی اور جرمانی لیا جا رہا تھا۔ کسان اس سے سخت ناراض تھے۔
واضح رہے کہ عہدیداروں کے ساتھ بہت زیادہ بات چیت کے بعد کسان پرسکون ہوگئے۔ پولیس انتظامیہ نے یقین دلایا کہ فروخت سبزیوں کے تھوک فروش دیپ نگر اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک اور جگہ جو گولا پر اسٹیڈیم ہے وہاں بھی سبزی فروخت کرنے کے لیے خیمے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد کسانوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔