ETV Bharat / state

بہار سیلاب: 70 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 23 اموات

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 12:04 PM IST

Updated : Aug 10, 2020, 12:14 PM IST

بہار میں ہر برس سیلاب کے سبب صورتحال سنگین رخ اختیار کرتی جارہی ہے لیکن اب کورونا وائرس، لاک ڈاؤن اور سیلاب نے یہاں کے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

image
image

بہار میں سیلاب کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے، اس قدرتی آفت سے اب تک 23 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 70 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نیپال سے نکل کر بہار کے شمالی اضلاع کی جانب بہنے والی ندیوں کے کنارے بسے گاؤں اور قصبوں کا جائزہ لیا۔

ضلع مظفر نگر میں سیلاب کا زور کچھ حد تک تھم گیا ہے لیکن اب یہاں کے لوگ کھانے پینے کی پریشانی سے نبرد آزما ہیں، آشیانے کے نام پر یہاں کے لوگ پالیتھین سے چھت بناکر اپنے آپ کو بارش سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

سیلاب سے 70 سے زائد افراد متاثر، 23 اموات

ضلع دربھنگہ میں سیلاب سے ہونے والے حادثوں میں دو مزید افراد کی جانیں جاچکی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 23 تک جاپہنچی ہے۔

دربھنگہ میں اس موسم میں سیلاب اور بارش سے کافی برا اثر پڑا ہے اور یہاں تقریباً 19 لاکھ لوگوں کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔

گزشتہ روز سے اب تک سیلاب متاثرہ لوگوں میں دو لاکھ لوگوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سیلاب متاثرین کی کل تعداد 71 لاکھ 16 ہزار ہوگئی ہے۔

سیلاب سے متاثر لوگوں کو شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا ہے اور ان کے کھانے پینے کا نظم کرنے کے لیے 1420 کمیونیٹی کچن بنائے گئے ہیں جہاں تقریباً 10 لاکھ افراد کا کھانا تیار کیا جاتا ہے۔

اترپردیش کے کئی اضلاع بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، یہاں 18 اضلاع کے 672 گاؤں متاثر ہوئے ہیں اور کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔

اس کے علاوہ کرناٹک، آسام، کیرالہ میں بھی سیلاب کے سبب سنگین صورت حال بنی ہوئی ہے۔

Last Updated : Aug 10, 2020, 12:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.