ETV Bharat / state

گیا : موٹرسائیکل چور گروپ کے پانچ افراد گرفتار - موٹر سائیکل چوری

گیا پولیس نے موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ چوروں کے پاس سے پانچ موٹر سائیکلس بھی برآمد کی گئی ہیں۔

گیا پولیس
گیا پولیس
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 11:42 AM IST

بہار کے ضلع گیا میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتے واقعات پر روک لگانے کے لیے پولیس کے ذریعے چلائی گئی مہم کامیاب ہورہی ہے۔ پولیس نے پانچ موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا ہے. انکے پاس سے پانچ موٹرسائیکلس بھی برامد کی ہیں۔

موٹرسائیکل چور گروپ کے پانچ افراد گرفتار

اسکے علاوہ انکے ذریعے فروخت کی گئی موٹرسائیکل کے متعلق بھی جانکاری حاصل ہوئی ہے. گرفتار چور نہ صرف گیا میں بلکہ دوسرے اضلاع اور ریاستوں میں بھی چوری کرتے تھے. چوری کی ہوئی موٹرسائیکل انکے ذریعے دیہی علاقوں میں کم قیمتوں پر فروخت کی جاتی تھیں۔

سٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایا 'شہر گیا اور آس پاس کے علاقوں میں موٹرسائیکل کی چوری بڑھ گئی تھی۔ جس کے پیش نظر پولیس نے سبھی تھانہ انچارج کو کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی تھی۔

پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ شہر گیا کے پنچائتی اکھاڑا محلے میں کچھ نوجوان موٹرسائیکل چوری کرتے ہیں۔ جسکے بعد سٹی ڈی ایس پی راج کمار شاہ کی قیادت میں چھاپے مارتے ہوئے کوتوالی تھانہ حدود میں واقع مانپو پل پر پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے بعد انکی نشاندہی پر پانچ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہیں. انکے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔ کل منگل کو سبھی کو جیل بھیج دیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیے
کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ سیریم انسٹی ٹیوٹ سے روانہ

انہوں نے کہا کہ ابھی حال کے دنوں میں جتنے بھی موٹرسائیکل چور گرفتار ہوئے ہیں۔ قریب سبھی کی عمر اٹھارہ سے پچیس برس کی ہے. ایسے میں گھر والوں کے ساتھ معاشرے کو بھی بچوں پر نگرانی رکھنی چاہیے. کچھ ایسے بھی ہیں جو مالی طور پر کمزور نہیں ہیں لیکن انکے بچے چند روپیوں کے لیے چوری کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.