گیا: بہار کے ضلع گیا میں طلاق شدہ خواتین کی مدد کے لیے چلائی گئی اسکیم کے تحت جون کے پہلے ہفتہ میں 30 خواتین کو رقم دی جائے گی۔ اس کی درخواست محکمہ اقلیتی فلاح ضلع گیا دفتر کی جانب سے امداد حاصل کرنے والی خواتین کے بلاک کو بھیج دی گئی ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں ضلع گیا کی ایک سو سے زائد طلاق شدہ خواتین کو اس اسکیم کے تحت مدد پہنچائی جاچکی ہے۔Financial aid to Divorced Women in June
اس حوالے سے ضلع محکمہ اقلیتی فلاح کے افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ سے جو بھی درخواست موصول ہوئی ہے، اس کی جانچ کروا کے سبھی متعلقہ بلاکس میں بھیج دی گئی ہے تاکہ وہاں کے بلاک افسر پوری تحقیقات کرکے رقم دینے کی سفارش کریں اور ضلع سلیکشن کمیٹی کی منظوری کے بعد رقم مستفدین کے کھاتے میں ڈال دی جائے۔
مزید پڑھیں:
یہ اسکیم مطلقہ اور ایسی خواتین کے لیے ہے جن کے شوہر تین سالوں سے لاپتہ ہیں یا جن کا خاتون سے کوئی تعلق نہیں ہے یا پھر وہ جن کے شوہر ذہنی معذور ہیں تو ایسے خواتین کو جانچ کے بعد یہ رقم دی جاتی ہے جو پچیس ہزار روپے کے طور پر ہوتی ہے۔ Financial aid to Divorced Women in June
واضح رہے کہ مطلقہ خواتین کی تعداد ضلع میں بڑھتی جارہی ہے حالانکہ اس کا مکمل اعداد و شمار نہیں ہے لیکن " مطلقہ خواتین امداد اسکیم" کی روشنی میں دیکھیں تو گذشتہ تین برسوں میں ایک سو سے زیادہ درخواست ضلع کو موصول ہوئی ہیں۔