ریاست بہار کے ضلع کیمور میں لاک ڈاؤن کے دوران ضلع انتظامیہ نے سماجی دوری بنا کر کسانوں کو گیہوں کی کٹائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ ساتھ ہی محکمہ زراعت سے رجسٹرڈ یا پرمٹ شدہ ہارویسٹر سے جلد سے جلد گیہوں کی کٹائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ کسان گیہوں کٹائی میں لگ گئے تھے۔ کھیتوں میں گیہوں کی فصل پک کر تیار ہے۔ کبھی موسم کی بے رخی کبھی گرم یوتے موسم کے ساتھ آگ لگی جیسے واقعات سے فکر مند کسان بھی جلد سے جلد گیہوں کی کٹائی کر تیار فصل کو اپنے گھر لے جانا چاہ رہے ہیں۔
محکمہ زراعت نے 225 ہارویسٹر مالکان کو کیمور میں گیہوں کی کٹائی کے لیے اجازت دیا تھا۔ لیکن اب ضلع انتظامیہ نے سبھی ہارویسٹر آپریٹر خاص کر جو باہر سے آٸیں ہیں انہیں اب 14 دن کے لیے قرنطینہ مرکز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے اس بابت ہارویسٹر مالکان کے ساتھ بیٹھک کر بھی صاف الفاظ میں کہا ہے۔ ضلع انتظامیہ کے اس فیصلہ سے کسانوں میں زبردست مایوسی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کی تھوڑی سی غفلت ہوئی تو کسان کی محنت برباد ہو جائے گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران کام بھی بند ہے۔ سال بھر فاقہ کشی کے لیے مجبور ہونا پڑے گا۔