گیا: بہار کے ضلع گیا کے معروف شاعر سید فرید الدین نیر حمزہ پوری آج علی الصباح اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے علاقے میں ماتم کا ماحول ہے۔ پیر کے زور بعد نماز ظہر حمزہ پور عید گاہ کے قریب نماز جنازہ ادا کی گئی اور حمزہ پور قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ Gaya Famous Poet Syed Fariduddin passed Away
اس حوالے سے حاجی ظہیر انور نے بتایا کے گذشتہ کئی برسوں تک قدیم مسجد حمزہ پور کی بے لوث خدمت کرنے والے انجمن فلاح المسلمین کے روح رواں فرید الدین اپنے آپ میں ایک انجمن تھے۔ گاؤں میں ہونے والے شادی بیاہ کی تقریب، آخری رسومات کی تیاری، میلاد شریف اور عقیقہ وغیرہ سبھی تقریب میں ان کی موجودگی دیکھی جاتی تھی۔ ضعیف ہونے کے باوجود آخر آخر تک وہ انجمن کے کاموں کو انجام دینے میں مصروف تھے۔ لوگ مرحوم سے کسی بھی کام کو کرنے سے قبل مشورہ لینا افضل سمجھتے تھے۔ لڑائی جھگڑے و دیگر معاملات کے فیصلہ کے لیے عزت و احترام کے ساتھ بلائے جاتے تھے۔
مزید پڑھیں:
مرحوم نے اپنی ساری زندگی انسانیت کے خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وه آنے والی نسلوں کے لیے مثال ہیں۔ حمزہ پور ہی نہیں پورا علاقہ اس نایاب گوہر سے آج محروم ہوگیا اور حمزہ پور نے اپنا امیر کھو دیا۔ سید فرید الدین کا انتقال ان کی بستی اور قرب و جوار کے لیے زبردست اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ لوگوں نے دلی کرب و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ الله تعالی ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ Gaya Famous Poet Syed Fariduddin passed Away
واضح رہے کہ سید فریدالدین کا 80 برس کی عمر میں انتقال ہوا ہے۔ پسماندگان میں بیٹا بیٹی سمیت ناتی پوتے ہیں۔ وہ ایک اچھے شاعر تھے اور ان کا گیا کے معروف اور معتبر شعرا میں شمار ہوتا تھا۔ مالی تنگیوں کی وجہ سے ان کی کوئی کتاب منظر عام پر نہیں آ سکی۔