ETV Bharat / state

Exclusive With Akhtarul Iman اخترالایمان کا سوال، اردو اداروں کی جمود کب ختم ہوگی؟ - بہار میں اردو اساتذہ کی بحالی کا مطالبہ

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان نے کہاکہ بہار کی عوام کو موجودہ عظیم اتحاد حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں جس پر حکومت ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔ یہ حکومت اقلیت نواز کہی جاتی ہے مگر بہار میں اردو ادارے جس خستہ حالی سے گزر رہی ہے اس پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔ Exclusive With AIMIM Bihar President Akhtarul Iman

exclusive with aimim bihar president Akhtarul Iman
اخترالایمان کا سوال، اردو اداروں کی جمود کب ختم ہوگی؟
author img

By

Published : Dec 15, 2022, 9:52 AM IST

پٹنہ: بہار قانون سازی کا سرمائی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے شروع میں اسمبلی کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے حالیہ دنوں مکامہ، گوپال گنج اور کڑھنی ضمنی انتخاب میں جیت درج کرنے والے تین اراکین اسمبلی کو حلف دلایا، اس کے بعد ایوان میں سیاسی و غیر سیاسی مرحومین کے لیے خراج عقیدت پیش کی گئی۔

ویڈیو
ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بہار کی عوام کو موجودہ عظیم اتحاد حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں جس پر حکومت ناکام ثابت ہو رہی ہیں، یہ حکومت اقلیت نواز کہی جاتی ہے مگر بہار میں اردو ادارے جس خستہ حالی سے گزر رہی ہے اس پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے، آج ٹی ای ٹی پاس امیدوار بحالی کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، گزشتہ چار برسوں سے بہار اردو اکادمی میں سکریٹری کا عہدہ خالی ہے، مشاورتی بورڈ خالی ہے، مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا چیئرمین شپ خالی ہے، مدرسہ شمس الہدی میں درجنوں اساتذہ کی پوسٹ خالی ہے، مگر حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہا۔' Exclusive With AIMIM Bihar President Akhtarul Imanاخترالایمان نے کہاکہ اردو اداروں اور اردو آبادی کے ساتھ حکومت کا یہ سوتیلہ سلوک نہیں چلے گا، ایوان میں بھلے ہی ہم اپنی پارٹی سے واحد ایم ایل اے ہیں مگر اس مسئلے کو میں مضبوطی سے اٹھاؤں گا۔ جب کہ یہ مسئلہ ایم آئی ایم کا نہیں ہے بلکہ تمام اقلیتوں کا ہے، اس لیے دوسری پارٹیوں میں بھی جو مسلم ایم ایل اے اور ایم ایل سی ہیں وہ اس معاملے کو ایوان میں مضبوطی سے اٹھائیں۔ ہمیں اس موضوع پر ایک ہونا ہوگا، تبھی حکومت اردو اداروں کے ساتھ انصاف کرے گی۔'مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.