ETV Bharat / state

Gaya Corporation By-Elections گیا کارپوریشن ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیا گیا

گیا میونسپل کارپوریشن کے دو وارڈوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔ وارڈ نمبر 15 سے کل 8 امیدوار جبکہ وارڈ نمبر 26 سے 4 امیدوار انتخابی میدان میں قسمت آزما رہے ہیں۔ ان دونوں وارڈوں میں انتخاب نو جون کو ہونا ہے۔

گیا کارپوریشن ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیا گیا
گیا کارپوریشن کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیا گیا
author img

By

Published : May 24, 2023, 10:32 PM IST

Updated : May 24, 2023, 10:40 PM IST

گیا: ریاست بہار کے کئی جگہوں پر کارپوریشن پنچایت اور نگر پریشد ونگر پنچایتوں میں ضمنی انتخاباب ہو رہے ہیں۔ گیا میونسپل کارپوریشن کے 53 وارڈوں میں کل دو وارڈوں میں انتخاب ہونا ہے۔ آج الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔ وارڈ نمبر پندرہ سے کل آٹھ امیدوار کھڑے ہیں۔ یہاں آٹھ امیدواروں میں ایک مسلم امیدوار شاہد خان بھی انتخاب لڑرہے ہیں جبکہ بقیہ امیدواروں کا تعلق دوسرے مذہب سے ہے۔

گیا کارپوریشن ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیا گیا
گیا کارپوریشن ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیا گیا

وارڈ نمبر پندرہ میں ساڑھے سات ہزار کے قریب آبادی ہے، جس میں قریب سترہ سو مسلم ووٹرز ہیں جبکہ وارڈ نمبر 26 میں بالکل مختلف معاملہ ہے۔ یہاں کل چار امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں، جس میں ایک سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو ہیں۔ ان کے علاوہ اسد پرویز، آصف احسن اور ریاض قسمت آزمارہے ہیں۔ یہ وارڈ مسلم اکثریتی وارڈ ہے یہاں سابق کونسلر ابرار احمد کے استعفیٰ کے بعد انتخاب ہو رہا ہے۔

وارڈ نمبر پندرہ میں گزشتہ الیکشن کے دوران ایک امیدوار کے انتقال کی وجہ سے انتخاب منسوخ کردیا گیا تھا۔ جس کا اب انتخاب ہونا ہے۔ ان دونوں وارڈوں میں سب سے زیادہ سیاسی ہنگامہ خیز وارڈ نیوکریم گنج وارڈ نمبر 26 ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ یہاں سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو کی امیدواری ہے۔ ایک طرف جہاں پورے شہر سے ان کے حامیوں کا ہجوم تشہیری مہم میں لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gaya Urban Local Body Election گیا میں ووٹنگ کے بعد حامیوں میں جیت ہار کی قیاس آرائیوں پر بحث

وہیں دوسری طرف اپوزیشن خیمہ بھی یہاں وارڈ میں متحرک ہے۔ گیا میونسپل کارپوریشن کو لے کر عام لوگوں سمیت کارپوریشن کے عہدہدار اور اہلکاروں کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔ سبھی اپنی جیت کا دعویٰ پیش کر رہے ہیں تاہم نیوکریم گنج اور مرارپور کے ووٹروں کا کس امیدوار پر اعتماد ہوگا یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔ آج امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد انتخابی مہم مزید تیز ہوگئی ہے۔ دیر رات تک تشہیر کی جارہی ہے، امیدوار اور ان کے حامی ووٹروں سے وعدے اور دعوے پیش کرنے میں مصروف ہیں۔

Last Updated : May 24, 2023, 10:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.