دربھنگہ: دربھنگہ ضلع میں عید الفطر کی نماز پرامن ماحول میں ادا کی گئی، عید کی نماز صبح 7.00 بجے اور دیگر مقامات پر 7.30 بجے بھی ادا کی گئی۔ اس دوران عید الفطر کی نماز میں امام صاحب نے ملک کی ترقی، امن، بھائی چارے اور خوش حالی کے لیے دعا بھی کی۔ وہیں عید کے موقع پر جے ڈی یو ایم ایل اے ونے کمار چودھری نے اپنے اسمبلی حلقہ میں بہیرا عیدگاہ میں جاکر مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارک باد باد دیتے ہوئے نظر آئے۔ وہیں اس موقع پر سماجی کارکن جے ڈی یو لیڈر اسرار الحق "لاڈلے" نے کہا کہ عید لوگوں کو جوڑنے اور ایک دوسرے سے پیار بانٹنے کا تہوار ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر امام الحق "امام" نے کہا کہ عید میں ایک دوسرے سے گلے ملنا ایک دوسرے سے جڑنے کا پیغام دیتا ہے، اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ عید کی خوشیاں معاشرے کے ہر طبقے کو مل کر بانٹیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اس دوران ممتاز الحق، مو ابرار الحق، ایم او عمران الحق، عارف اکرام، مو امتیاز الحق، شاہنواز الحق، محمد کیف، آزاد، اقبال، محمد شبزہ، عمر، جناب نفیس اقبال، ارشد، رضا الحق، توفیق رضا، ندیم فیروز، سنی، راجہ، سرفراز، شمیم، رستم، فیاض، مہتاب، رومی سمیت سینکڑوں افراد نے نماز عید ادا کی۔ نماز کے بعد لوگوں نے بغیر کسی تفریق مذہب وملت ایک دوسرے سے گلے لگ کر عید کی مبارک باد پیش کی۔ یہاں بھی عید گاہ پر روحانی منظر دیکھا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے سخت انتطامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے بشمول متعدد ایشیائی ممالک میں ہفتے کے روز جوش و جذبہ اور عقیدت واحترام کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ ملک بھر کی مساجد اور عیدگاہوں میں فرزندانِ توحید بارگاہ الٰہی میں تکبیرات کے ساتھ ساتھ عیدگاہوں اور مساجد میں سجدہ ریز ہوئے اور نمازِ عیدالفطر ادا کی۔ بعد نمازِ عید مسلمانوں نے دنیا بھر میں خصوصاً ہندوستان میں امن وامان کے لیے دعائیں کیں۔ نماز کے بعد بلا تفریق مذہب وملت لوگوں نے ایک دوسرے کے گلے لگ کر عید کی مبارکباد دی۔ عید کے اس مبارک موقع پر علمائے اکرام نے اپنے خطاب میں عید الفطر کی اہمیت، فضلیت کے علاوہ اتحاد، اتفاق و یکجہتی کے پیغام دیے۔