ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ سیکنڈری ٹیچر یونین کے تقریباً 1800 اساتذہ اپنی سہ نکاتی مطالبات کو لیکر بہار سیکنڈری ٹیچر یونین پٹنہ کے ہدایت پر گزشتہ 25 فروری سے غیر معینہ دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں-
ضلع سکریٹری سری نارائن چودھری اور کمشنری سیکنڈری ٹیچر یونین کے سکریٹری وجے چندر دوبے نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'جب تک ان کی مطالبات مان نہیں لیا جائے گا ان کے ٹیچرز کا یہ غیر معینہ مدت کا دھرنا اور اسکولوں میں تالا بندی جاری رہے گا۔'