ڈاکٹر محمد قادر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی ایک فہرست تیار کریں گے اور پھر کیرالا حکومت اور مرکزی حکومت سے انہیں راحت پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ڈاکٹر قادر نے کہا کہ 'آسام میں جو منظر میں نے دیکھا، اسے لفظوں میں بیاں کرنا بے حد مشکل ہے۔ حکومت کو جب پتہ ہےکہ یہ علاقہ ہر ایک دو برس میں سیلاب کے زد میں آتا ہے تو پھر اس کا مستقل حل تلاش کیوں نہیں کیا جاتا ہے۔'
ڈاکٹر قادر نے کہا کہ 'ہم نے اس بارے میں رپورٹ تیار کی ہے اور ہم آسام، مغربی بنگال اور بہار کے متاثرین کو راحت پہنچانے کی کوشش کریں گے۔'