ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ریٹاٸرڈ ملازم اور ان کے بیٹے کی گلا ریت کر قتل کرنے کی واردات کے بعد کیمور میں سیاست تیز ہوگٸ ہے۔
حزب مخالف کے رہنماؤں کے علاوہ سماجی کارکنان بھی اس حادثے پر سوالیہ نشان اٹھا رہے ہیں۔
وہیں موقع واردات کا معاٸنہ کرنے کے بعد کٸ رہنماؤں نے تو مقامی پولیس اور انتظامیہ کی کارگردگی پر بھی سوالیہ نشان لگاتے ہوئے ضلع میں جراٸم میں اضافہ ہونے کی بات کہی ہے۔
بی ایس پی رہنما اوم پرکاش پانڈے، سابق رکن اسمبلی رام چندر سنگھ یادو، سابق رکن اسمبلی امیدوار وکاس پٹیل اور راجد رہنما پنکج کمارنے اس قتل کا الزام ریاستی حکومت پر لگایا ہے۔
بی ایس پی رہنما اوم پرکاش پانڈے نے اس معاملے پر کہا کہ 'ریاست میں بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'لاٶں علاقہ کے تراٶں موضع میں جس ریٹاٸرڈ ملازمین اور اس کے بیٹے کا قتل کیا گیا، لالو یادو کی حکومت میں اس کے چھوٹے بیٹے کا اغوا بھی کیا گیا تھا۔ اور اب نتیش حکومت میں اسی گھر میں قتل۔
انہوں نے کہا کی ہلاک شدہ کنبہ پہلے سے ہی ڈرا ہوا رہ رہا تھا۔ بنشی چندرونشی جن کی عمر ستر سال کے قریب ہے۔ این ٹی پی سی ایل سے ریٹاٸر ہوئے تھے۔ ریٹائر منٹ کے بعد اپنے گھر پر ہی کاشتکاری کا کام کرتے تھے۔ کھیت کی رکھوالی کر رہے باپ بیٹا کے بہیمانہ قتل سے علاقہ کانپ گیا ہے۔'
انہوں نے 24 گھنٹہ کے اندر قاتلوں کی گرفتاری کی مانگ کی ہے۔