ETV Bharat / state

ارریہ:  سیلابی مقامات کا ضلع کلکٹر نے کیا دورہ - بہار نیوز

ملک سمیت اہل سیمانچل ابھی تک اس کورونا وائرس جیسی وبا سے جوجھ رہا ہے کہ اب ایک اور مسئلہ سامنے کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔ ادھر مسلسل ہو رہی بارش سے ارریہ کی ندیوں میں طغیانی آنے لگی ہے، جس پر ضلع انتظامیہ ابھی سے ہی چوکس ہو گئی ہے۔

سیلابی مقامات کا ضلع کلکٹر نے کیا دورہ
سیلابی مقامات کا ضلع کلکٹر نے کیا دورہ
author img

By

Published : May 6, 2020, 1:02 PM IST

ارریہ سمیت پورنیہ ،کشن گنج، کٹیہار اور کوسی زون سیلاب زدہ مانا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں سیلاب سے بھاری تباہی ہوتی ہے، اسی ضمن میں آج ارریہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار ضلع کے مختلف بلاک و پنچایت کا دورہ کر زیر تعمیر پل و پلیا کا جائزہ لیا اور وقت رہتے تعمیری کاموں کو ختم کرنے کی سخت ہدایت دی۔

دیکھیں ویڈیو

دورہ پر نکلنے سے قبل ضلع کلکٹر نے سبھا بھون میں متعلقہ افسران کے ساتھ مل کر ایک نشست منعقد کی اور چل رہے کاموں کی معلومات حاصل کی۔

اس کے بعد تمام افسران و انجینئر کے ساتھ رام پور اور کوشکی پور کے قریب زیر تعمیر پل و پلیا کا جائزہ لیا۔

ضلع کلکٹر نے اس موقع پر سخت ہدایت دیتے ہوئے افسران سے کہا کہ برسات سے قبل مذکورہ پلوں کی تعمیر مکمل ہو جائے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے میٹیریل میں کوئی دشواری پیش آ رہی ہو تو متعلقہ افسران سے رابطہ کر معاملہ کو حل کریں مگر کسی بھی صورت میں برسات شروع ہونے سے پہلے آدھا ادھورا پل مکمل بن کر تیار ہونا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.