ETV Bharat / state

Bihar State Sunni Waqf Board: بہار سنی وقف بورڈ کی جانب سے ضرورتمندوں کے درمیان کمبل تقسیم - بہار میں ٹھنڈ کے قہر سے غربا پریشان

سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ نے کہا کہ اس وقت اس سے بڑا کوئی ثواب کا کام نہیں کہ کھلے جسم کو کمبل یا گرم کپڑوں سے ڈھنک دیا جائے، انسانی خدمت کرنا ہم سب کا ایمانی فریضہ ہے۔Donate Blankets For Poor & Homeless People

ضرورتمندوں کے درمیان کمبل تقسیم
ضرورتمندوں کے درمیان کمبل تقسیم
author img

By

Published : Jan 27, 2022, 12:39 PM IST

ریاست بہار میں ان دنوں ٹھنڈ کا قہر برپا ہے، گزشتہ دو دنوں سے لوگ کے سورج کے دیدار سے محروم ہیں۔کپکپا دینے والی برفیلی ہوا سے لوگ گھروں کے اندر ہیں، ضرورت مند ہی سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں۔ وقفہ وقفہ سے ہو رہی بارش سے درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے۔ جس سے نہ صرف عوام پریشان نظر آ رہی ہے بلکہ غریب و مجبور طبقہ زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ فٹ پاتھ پر رہ کر زندگی گزارنے والوں کا برا حال ہے۔

ضرورتمندوں کے درمیان کمبل تقسیم

ضلع انتظامیہ کی جانب سے آلاؤ کا کوئی نظم نہیں ہونے سے خود ہی لکڑی جمع کر ہاتھ پاؤں کو سیک رہے ہیں. ان میں کئی ایسے غرباء و ضرورت مند بھی ہیں جو ایسے سرد موسم میں بھی کھلے آسمان کے نیچے اور جسم پر معمولی چادر ڈال کر سو جاتے ہیں۔

ایسے ہی ضرورت مندوں کے درمیان آج بہار سنی وقف بورڈ کی جانب سے عمدہ قسم کے کمبل تقسیم کیے گئے۔ جس سے ضرورتمندوں کے چہرے کھل اٹھے. پٹنہ ہائی کورٹ مزار کے احاطہ ضرورت مندوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے۔ اور اسی اردگرد ان کی زندگی بسر ہوتی ہے۔Distribute Blankets Among Poor People

کڑاکے کے اس ٹھنڈ میں یہاں کسی ضلع انتظامیہ سطح سے یا کسی تنظیم کی جانب سے ضرورتمندوں کے درمیان ٹھنڈ سے بچنے کے لئے گرم کپڑے یا کمبل تقسیم نہیں کیا گیا، اسی ضمن میں خدمت خلق کے جذبے کے تحت آج بہار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ، وقف بورڈ پٹنہ کے ضلع صدر عبد الباقی سمیت متعدد لوگ ہائی کورٹ مزار پہنچے اور ڈھائی سو لوگوں کے درمیان عمدہ قسم کے کمبل تقسیم کر انسانی فریضہ انجام دیا۔ ضرورتمندوں نے بتایا کہ یہاں کسی کی جانب سے اب تک ہمیں ٹھنڈ سے راحت پہنچانے کے لیے گرم کپڑے تک مہیا نہیں کرائے۔وہ وقف بورڈ کے شکر گزار ہیں۔

سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ نے کہا کہ اس وقت اس سے بڑا کوئی ثواب کا کوئی کام نہیں کہ کھلے جسم کو کمبل یا گرم کپڑوں سے ڈھنک دیا جائے، انسانی خدمت کرنا ہم سب کا ایمانی فریضہ ہے۔

مزید پڑھیں:سنی وقف بورڈ کی مفت رہائش اور کوچنگ

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 25،26،سالوں سے بلا تفریق ہم یہ کام کرتے آ رہے ہیں جس سے دل کو ایک سکون حاصل ہوتا ہے۔
الحاج ارشاد اللہ نے دیگر تنظیموں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے موسم میں سبھی آگے آئیں اور ضرورت مندوں کے درمیان جتنا زیادہ سے زیادہ ہو سکے ان کی مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.