چھپرا: ریاست بہار میں سارن ضلع کے چھپرا نگر تھانہ علاقے کے صاحب گنج سونار پٹی محلہ باشندہ کپڑا تاجر شیام سندر پرساد کی لاش منگل کو سریو ندی سے برآمد کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ تاجر شیام سندر پرساد پیر کو اپنے گھر سے سریو ندی میں نہانے گئے تھے۔ جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں لوٹے۔ اہل خانہ ان کی تلاش کر رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ تاجر کی لاش سریو ندی سے برآمد ہونے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال چھپرا بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بہار کے گوپال گنج ضلع کے تھاوے تھانہ علاقے میں 12 سالہ لڑکے کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے ایک ڈیروا گاؤں کے تالاب سے نوجوان کی لاش برآمد کی۔ لواحقین نے نوجوان کے قتل کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے صدر ہسپتال منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ مرنے والے کی شناخت ایک ڈیروا گاؤں کے رہنے والے شمبھو سنگھ کے 12 سالہ بیٹے شیوم کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق شیوم کمار اتوار کی شام گھر سے نکلا تھا لیکن واپس نہیں آیا۔ رات گئے تک گھر نہ پہنچنے پر لواحقین نے اس کی تلاش شروع کردی۔ کشور کے والد نے مقامی تھانے میں اس کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کرایا۔ جس کے بعد پولیس نے بھی نوجوان کی تلاش شروع کردی۔ اس دوران منگل کو گاؤں کے تالاب سے ہی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: Boy Drowned in Farrukhabad گنگا ندی میںڈوبنے سے گیارہ سالہ بچے کی موت
یو این آئی