ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے ناکہ پانچ پولیس چوکی کے پولس عملہ نے ایک دفعہ پھر پولیس اور عوامی دوستی کی مثال قائم کی ہے۔
در اصل پولیس گشتی کے دوران ایک خاتون نے پولیس افسران کو اپنے کے گھر میں کھانے پینے کا سامان نہیں ہونے کے سلسلے میں فریاد کی تو پولیس نے فوری طور پر اس خاتون کو چاول ،25 کیلو آٹا، دس کیلو آلو ،دس کیلو دال، دو کیلو مسالہ بھی ان کے لڑکے راجا سہنی کی موجودگی میں پہنچا دیا، جس سے ان کے اہل خانہ کے خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا-