پٹنہ: اساتذہ کی تقرری میں غیر معمولی تاخیر سے ناراض سینکڑوں بے روزگار بی ٹی ای ٹی اور سی ٹی ای ٹی پاس امیدواروں نے آج دوسرے دن بھی ڈال بنگلہ چوراہا پر زبردست احتجاج و مظاہرہ کیا۔ امیدوار گزشتہ 21 دنوں سے گردنی باغ میں مسلسل دھرنا دے رہے تھے مگر امیدوار کل ڈاک بنگلہ چوراہا پہنچ کر مظاہرہ کرنے لگے، جسے پولس نے روک دیا تھا۔ اس دوران پولیس نے امیدواروں پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا تھا، جس میں کئی امیدوار زخمی بھی ہوئے تھے۔ تاہم نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امیدوار صبر سے کام لیں، ہم نے نوکری کا وعدہ کیا ہے اور بہت جلد نوکری ملے گی۔ CTET BTET Qualified Candidates Protest
وہیں آج پھر ڈاک بنگلہ چوراہے پر ہزاروں کی تعداد میں امیدوار پہنچے اور ساتویں مرحلے کی اساتذہ کی تقرری کا عمل شروع کرنے اور نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا۔ اس احتجاج میں پورے بہار سے امیدوار پہنچے ہیں، بھوجپور سے آئے امیدوار ثقلین خان نے کہا کہ اساتذہ اہلیتی امتحان پاس کئے ہوئے تین سال ہو گئے، مگر تین سالوں میں حکومت نے صرف وعدہ ہی کیا ہے، نئی حکومت بننے کے بعد ہمیں امید تھی کہ جلد بحالی کا عمل شروع ہو جائے گا مگر حکومت میں آنے کے بعد آر جے ڈی کوٹے سے بنے وزیر تعلیم بھی صرف بھروسہ دے رہے ہیں۔ CTET BTET Qualified Candidates Protest
ٹی ای ٹی پاس امیدوار سجیت کمار نے کہا کہ معاملہ اب برداشت سے باہر ہو چکا ہے، نوکری نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے کتنے دوستوں نے خودکشی کر لی، باوجود اس کے حکومت کے عدم توجہی کے ہم شکار ہیں، مگر اب ہم نے ٹھان لیا ہے جب تک اساتذہ بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا، ہم پٹنہ چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ وہیں بکسر سے آئے قمر یوسف خان نے کہا کہ ہم لوگ اپنے حق کی بات کر رہے ہیں، مگر انتظامیہ ہم پر لاٹھی برسا رہی ہے۔CTET BTET Qualified Candidates Protest
یہ بھی پڑھیں: Students Protest in Bihar: اساتذہ بحالی نہیں کیے جانے پر طلباء غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال پر بیٹھے
ذرائع کے مطابق مجوزہ ساتویں مرحلے میں سکنڈری اور ہائر سکنڈری اسکولوں میں 83 ہزار 277 سے زیادہ اساتذہ کے عہدے خالی ہیں۔ 6421 سکنڈری اسکولوں میں اساتذہ کے 49 ہزار 361 عہدے خالی ہیں۔ سکنڈری اور ہائر سکنڈری پلس ٹو اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری کے لیے ضابطہ نامہ مرتب کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر تعلیم چندر شیکھر نے جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنے اور بحالی کا عمل شروع کرنے کے لیے وقت مانگا ہے۔ CTET BTET Qualified Candidates Protest