ریاست بہار کے شہر گیا میں قومی شہری قانون وقومی آبادی رجسٹر اور قومی رجسٹربرائے شہریت کے خلاف سی پی آئی کاجلسہ عام ہورہاہے۔ جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ اس جلسہ عام میں جے این یوکے سابق صدر کنہیاکمارسمیت سی پی آئی کے قومی وریاستی سطح کے لیڈران جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
حالانکہ ابھی کنہیاکمار سمیت کوئی بڑا لیڈر اسٹیج پر نہیں پہنچاہے۔ جلسہ عام میں ایک بجے سے ہی لیڈران کے پہچنے کاوقت تھا، تاہم ابھی نصف گھنٹے زائد کی تاخیر کے باوجود کنہیا کمارسمیت کوئی بڑے لیڈر کی آمد نہیں ہوئی ہے۔
واضح ہوکہ سی پی آئی کا سہ روزہ کنویشن گیا میں ہورہاتھا ۔آج آخری دن شہر کے گاندھی میدان میں سی اے اے واین آرسی اور این پی آر کی مخالفت میں جلسہ عام ہورہاہے۔ شہر اور اطراف سے ہزاروں ہزار کی بھیڑ پہنچی ہے۔
لوگوں کے پہچنے کاسلسلہ جاری ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات بھی پختہ کئے گئے ہیں۔