ETV Bharat / state

کورونا وائرس: سمستی پور ریل ڈویژن میں الرٹ

ڈویژنل ریل مینیجر اشوک مہیشوری نے بتایا کہ ریل وزارت کی ہدایت پر ڈویژن کے بن منکھی، سہرسہ، دربھنگہ، نرکٹیا گنج، موتیہاری اور سمستی پور ریلوے اسپتال میں قریب چار سو بیڈ کا آئیسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 11:00 PM IST

Coronavirus: samastipur rail division has been put of high alert
کورونا وائرس: سمستی پور ریل ڈویژن میں الرٹ

ہند ۔ نیپال سرحد سے متصل ایسٹ سینٹرل ریل کے سمستی پور ڈویژن میں کورونا وائرس کے مد نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ڈویژنل ریل مینیجر اشوک مہیشوری نے بتایا کہ ریل وزارت کی ہدایت پر ڈویژن کے بن منکھی، سہرسہ، دربھنگہ، نرکٹیا گنج، موتیہاری اور سمستی پور ریلوے اسپتال میں قریب چار سو بیڈ کا آئیسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیف میڈیکل افیسر ڈاکٹر گوند پرساد کی قیادت میں کورونا سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مراکز پر وائرس سے متاثرہ کوئی بھی مریض آتا ہے تو ان کی جانچ اور علاج کا پورا نظم ہے۔

مہیشوری نے بتایا کہ اس کے علاوہ ڈویژن کے ریل ملازمین کو بھی الرٹ موڈ میں رکھا گیا ہے۔ اور ماسک لگا کر ہی انہیں اپنی ڈیوٹی پر آنے کو کہا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.