ETV Bharat / state

کورونا: بہار میں 1625 نئے کیسز کی تصدیق - وائرس سے 212 لوگوں کی موت

جمعرات کے روز 1625 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہزار 691 ہوگئی ہے۔

کورونا: بہار میں 1625 نئے کیسز کی تصدیق
کورونا: بہار میں 1625 نئے کیسز کی تصدیق
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 8:06 AM IST

ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ جمعرات کے روز 1625 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 31691 ہوگئی ہے۔

بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 419208 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہے۔

وہیں اب تک اس وائرس سے 212 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 419208 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1083 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ بہار میں کورونا سے ریکاوری کی شرح 66 فیصد ہے۔'

واضح رہے کہ 'ریاست میں بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر تمام اضلاع میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 31 جولائی تک نافذ رہے گا۔ اس سے پہلے پٹنہ سمیت دیگر کئی اضلاع میں کچھ دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

وہیں لاک ڈاؤن کے حوالے سے تمام اضلاع کے انتظامی افسران کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.